تازہ ترین

News Detail

کیا دو ہزار اٹھارہ میں زلزلے ائینگے؟؟سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے گردش کرنے کی رفتار میں کمی سے آئی ہے جسکی وجہ سے سنہ 2018 میں تباہ کن زلزلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے

یونیورسٹی آف کولوراڈو کے دو سائنسدانوں راجر بلہم اور مونٹانا یونیورسٹی کی ربیکا بینڈک نے امریکہ کی جیولوجیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں یہ انکشاف کیا کہ زمین کے گردش کرنے کی رفتار میں کمی کے باعث اگلے سال زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی گردش اور زلزلوں میں کافی حد تک تعلق ہے اور اگلے سال ممکنہ طور پر تباہ کن زلزلوں میں اضافہ ہو گا۔

بلہم کا کہنا ہے ‘ایک صدی سے زلزلوں کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے ہمیں تحقیق کرنے میں مدد ملی ہے۔’

انہون نے مزید کہا کہ آسان بات یہ ہے کہ زمین ہمیں زلزلوں سے پانچ سال قبل متنبہ کرتی ہے اور اس بار زمین کی گردش کرنے میں کمی چار سال قبل شروع ہوئی تھی۔ صاف ظاہر ہے کہ اگلے سال شدید زلزلے متوقع ہیں۔’ انھوں نے یہ بھی کہا ‘اس سال زیادہ زلزلے نہیں آئے۔ اس سال چھ شدید زلزلے آئے ہیں۔ سنہ 2018 میں باآسانی 20 زلزلے آ سکتے ہیں۔’

تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی گردش کرنے کی رفتار میں کمی کیوں واقع ہوتی ہے اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1960 سے اب تک سیکنڈ کی طوالت یا دورانیہ جاننے کے لیے اٹامک گھڑیاں استعمال ہوتی ہیں۔ ان گھڑیوں میں سیکنڈز کا دورانیہ جاننے کے لیے ایٹم میں ہونے والی تھرتھراہٹ یا لرزش کی پیمائش کی جاتی ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)