تازہ ترین

News Detail

thor ragnarok movie review

thor ragnarok IMDb 8.2 Marvel studios بچپن میں ٹارزن اور عمرو عیار کی کہانیاں پڑھتے تھے وقت گزرا اور ہم بڑے ہو گئے ۔ ہم نے اور دنیا نے چاہا کہ ہم بڑے رہیں مگر مارولز کا خیال کچھ اور ہی تھا ۔ مارولز ہمیں دوبارہ وہی بچہ دیکھنا چاہتا تھا ۔آئرن مین سے شروع ہوتا ہوا مارولز کا سفر تھور ریگنا راک تک آ پہنچا اور ساتھ ساتھ ہمیں بھی بچپن سے جوڑے رکھا ۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ فلم ایک شاہکار ہے ۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ایسی فلم آپ کو صدیوں یاد رہتی ہے اور نہ ہی میں یہ کہوں گا کہ ایسی فلمز کے بعد آپ کچھ دیکھنا نہیں چاہیں گے ۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ فلم دیکھتے ہوۓ آپ اپنے بچپن میں واپس چلے جائیں گے ۔ خیر یہ تو ذرا تمہید تھی ۔۔ذرا فلم کی طرف آتے ہیں ۔ پہلی بات : اگر آپ نے مارول سیریز کی فلمز نہیں دیکھی ہوئیں تو پہلے انھیں دیکھ لیں ورنہ آپ کو فلم کی کہانی اور ڈائلوگز کی ککھ سمجھ نہیں آنے والی ۔ دوسری بات یہ کہ فلم کے اچھے پرنٹ کا انتظار کریں ۔ ورنہ آپ کو اسپیشل ایفکٹس کا مزہ نہیں آنے والا ۔ کہانی جیسا کہ پہلے سے بتا دی گئی تھی کہ ریگناروک یعنی تھور کے سیارے ایس گارڈ کی تباہی پہ ہے ۔ اس فلم کی ولن ہیلہ ہے جؤ کہ تھور کی بہن اور موت کی دیوی ہے ۔ اور وہ اتنی طاقت ور ہے کہ تھور کا مشھور زمانہ ہتھوڑا تک ایک جھٹکے میں توڑ دیتی ہے ۔ باقی ہیلہ کیا کیا کرتی ہے تھور کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہلک کا اس فلم میں کیا کردار ہے ڈاکٹر سٹرینج اور تھور کی کیسے ملاقات ہوتی ہے ؟ ویلکراآئ کون ہے ???? ؟ اور سب سے اہم بات یہ کہ اس بار لوکی کیا کرتا ہے ۔۔ یہ سب دیکھنے کے لئے فلم ضرور دیکھیں ۔ کیا ایس گارڈ کی تباہی ممکن ہوتی ہے ؟ کیا ایس گارڈ کی تباہی ایک پیشن گوئی تھی ؟ ایس گارڈ کی تباہی کا کس کو نقصان ہوتا ہے ؟ یہ وہ سوال ہیں جن کے جواب اگر فلم ہی آپ کو دے تو بہتر ہے ۔ مارول کی اب تک کی تمام فلمز میں سے تقریباً سب سے زیادہ مزاحیہ اور ہائیپ کرییٹ کرنے والی تھور ریگناروک اب آپ سے ایک ڈونلوڈ کے فاصلے پہ ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)