تازہ ترین

News Detail

Children of heaven movie review

Children of heaven (IMDB 8.4) No PG بچہ ھائ آسمان 1997 ایرانی سینما ڈایریکٹر مجید مجیدئ کی ہدایت پر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر کی لاگت سے فارسی میں فلمائی جانے والی اس فلم نے انیس مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے اور باکس آفس پر ایک اعشاریہ چھ ملین ڈالر کمائے نیز مختلف ممالک میں اس فلم کے بے شمار ری میک بنائے گئے پچاس سے زائد زبان میں تراجم ہوئے ہندی فلم "بم بم بولے" اسی فلم پر بیسڈ ہے۔ مجید مجیدئ نے ہی فلم کی کہانی لکھی اور جیسا کہ وہ ہمیشہ ہی ایک الگ موضوع سامنے لاتے ہیں یہ بھی ایک فیملی بانڈ موضوع ہے، جوش، ولولہ، اعتقاد اور جدوجہد کی حوصلہ افزائی مقصد ہے، اس فلم میں ایک پسماندہ چھوٹے سے گھرانے کو دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک عام گھر کا معاشی پہیہ گھومتا ہے اور اس ماحول میں رہنے والے لوگ اور بچے کس طرح اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشات گا گلہ گھونٹ کر جدوجہد اور مثبت روی سے سخت سے سخت حالات کا مقابلہ اپنے جوش، جذبے، محنت اور لگن سے کر سکتے ہیں جس کے لئے انہیں نہ ہی کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی رہنمائی کی کیونکہ نہ تو کوئی سہارا بنتا ہے اور نہ ہی کوئی رہنمائی کرتا ہے کامیابی صرف خود انحصاری سے ممکن ہے، اور سب سے بڑھ کر اس فلم میں بہن اور بھائی کے رشتے کی خوبصورتی کو اس خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے کہ کئی مناظر آپ کو ایموشنل کر دیتے ہیں۔ الغرض فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے فیملی فلم ہے بچوں کی دکھائی جا سکتی ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)