تازہ ترین

News Detail

INTERSTELLAR movie review

آج جس مووی کو ہتھکڑی پہنا کر حاضر کر رہا ہوں. جانتا ہوں اسے کُریدنا آسان نہیں ہو گا. تُمہید کو طوالت دینی پڑے گی. اور کالی ہوں گی کچھ مزید سطریں. اٙن دیکھوں کو قائل کرنے کے لئے لگانا پڑے گا دلائل کا انبار. کیونکہ یہ مووی متعارف کروائے گی ہمیں ہمارے اندر کے کئی جہانوں سے. انگلی پکڑ کر سیدھا مقام حیرت پر کھڑے کر دے گی. خود شناسی کی دریافت کے بعد کائنات کی کھوج آسان ہو جاتی ہے. ہمارے بڑوں نے ہمیں بچپن میں چاند کو فقط چرخا کٙاتنے والی بُڑھیا کا مٙسکن بتایا ہے. فقط دلاسے فقط مغالعے... آئیے چلتے ہیں زمین کے مٙدار سے نکل کر پٙرے دُور کسی اور جہاں کی تلاش میں جہاں سانس لینے میں اِتنا ہی زور لگانا پڑے جتنا اس کُرے پر لگانا پڑتا ہے. زمین پر بڑے بڑے گِردوباد اور دُھول کے طوفان خطرہ بن چکے ہیں انسانی نسل کی بٙقا کے لئے. ناسا کا ایک تحقیق دان طیارہ باز اپنی بیٹی کے ساتھ اک ایسے ہی دھول طوفان کے بعد اک پیڑن کو ڈی کوڈ کرنے کا سراغ لگا لیتا ہے جو کہ کشش ثقل کے تغیرات کے باعث جنم لیتا ہے. جبکہ ناسا کی اک خفیہ تحقیق کے مطابق اڑتالیس سال پہلے مریخ کے مدار میں ایک دہانہ ظاہر ہوتا ہے. جو کہ دُور پرے کی ایک ایسی کہکشاں کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے جہاں مُمکنہ انسانی آباد کاری کے لئے بارہ سیارے موجود ہیں. بارہ تحقیق دانوں کو بھیجا جاتا ہے بارہ سیاروں کا جائزہ لینے. دہانے سے گزر کر تحقیق دانوں کا قافلہ اک ایسے سیارے پر قدم رکھتا ہے جو قدم قدم اونچی سطح رکھتا ہے پانی کی. اور وقت گزرتا ہے زمینی وقت کے مطابق زیادہ تیز رفتار سے. مختلف خطرات سے نپٹنے اور چند ساتھیوں کو کُھونے کے بعد ہوتا ہے شروع سفر کا آغاز دوبارہ. اور معلوم پڑتا ہے کہ تحقیق دان چند گھنٹوں میں زمینی تیئس برس گزار چکے ہیں اور ایندھن موجود ہے جائزہ لینے کے لئے باقی بچے مزید دو سیاروں میں سے صرف اک تک رسائی کا. زمین پر طیارہ باز کی بیٹی جو اس عرصہ میں ایک سائنس دان بن چکی ہے اور تحقیق کر رہی ہے گریویٹی پر. اور جانتی ہے کشش ثقل کی بھول بھلیوں میں اگر کچھ مقداری اعداد و شمار کو جان لے تو جھانک سکتی ہے بلیک ہول میں... محدود ایندھن ' ہنگامہ خیز حالات ' سِمتوں سے محروم جہانوں میں بھٹکے تحقیق دانوں کا اپنی اور انسانیت کی بقا کے لئے جدوجہد کرتے گزرتا ہر پل اپنی ہی کم مائیگی کا احساس دلاتا چلا جائے گا... اربوں ' کھربوں ستاروں ' سیاروں سے سجی اس کائنات کی کئی پرتوں کو اُتار کر مُخیر العقول جہانوں سے رُوشناس کرواتی اس مووی کو دیکھنے سے پہلے اگر سن لیا جائے سمجھ لیا جائے تو اپنے حقیر وجود میں موجود اربوں ' کھربوں خلیات مزید حیرت کا شکار ہوں گے. چاند کی لوریوں پر سو جانے والی یہ قوم جس دن ستاروں کی سیر کی آسیر ہو گی اُس دن زندگی سے دلاسے اور مغالعے نکل جائیں گے اور وقت ہماری مٹھی میں مچلے گا. جان لیجیے جب تک بچپنے والے " کیپٹن پلینٹ " سے باہر نہیں نکلیں گے تب تک سمجھ نہیں آئیں گی ہمیں... گریویٹی ' دی مارشین ' اپالو تھرٹین ' پسینجر ' اوتار اور اس شہکار مووی جیسی موویز

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)