تازہ ترین

News Detail

Verna movie review

قانون طاقتور کی رکھیل اور عوام، اشرافیہ کے لیئے کھلونا ھیں اور با جبروت اشرافیہ کو چیلنج کرنا تییسری دنیا کے ممالک خصوصا "الباکستان" کے پڑھے لکھے باوسائل طبقے کو بھی کتنا بھاری پڑ سکتا ھے یہ ھے فلم "ورنہ" کی تھیم ۔ تمام ادکاروں نے اپنے کردار بخوبی نبھائے خصوصا اپنی ہیروئین تو اس فلم میں انگوٹھی میں نگینے کی مانند فٹ بیٹھیں۔ بہت ہی اعلئ میوزک اور بھرپور ڈرامہ لیئے ہوئے یہ فلم آخر میں ایک سطحی مگر بہت ہی کڑوا میسج دیتی محسوس ہوتی ھے کہ انصاف اب صرف فلمی انداز سے ہی حاصل ہو سکتا ھے۔ پس منظر میں سیاست کے ایوانوں کی مجبوری بسلسلہ " کوئیلیشن گورٹمنٹ" کو بھی موثر انداز میں دکھایا گیا ھے اور "سیاہ ست" میں جتنی اچھائی ھے اسے بھی حصہ بقدر جثہ کے مطابق پورٹرے کیا گیا ھے ( سنسر کی قینچی یہاں چلی شاید شاہ سے سے زیادہ شاہ کےوفاداروں کو لگا کہ انکے اندر کا باغی دکھانا مناسب نہیں)۔ بظاہر تو اس فلم کا موضوع وہی کڑوی حقیقت ھے عورت مظلوم ھے ہم مانتے ھیں بٹ کب تک ایسی فلمیں عورت کی مظلومیت بیچ کر بزنس کریں گیں یہ عام جنتا ہی تہہ کر سکتی ۔ مرد خصوصا ایک غیرت مند الباکستانی پڑھا لکھا پختون مرد کیا اپروچ رکھ سکتا ھے اور ایسی اپروچ کے بعد اسی کی انتہائی پڑھی لکھی بیوی کیونکر اس کےساتھ رہتی ھے یہ اگر آپ کو "ورنہ" فلم دیکھ کر پتا چلے تو مجھے ضرور بتایئے گا ???? ۔ دی لیجنڈ "شعیب منصور" سے "بول" جیسا کلاسک دیکھنے کے بعد کم از کم مجھے جو امیدیں تھیں وہ "ورنہ" دیکھ کر پوری نا ہو پائیں ۔ آوٹ ڈور سینئز کی "لپ ڈبنگ " بھی کئی سیئنز میں معیاری نہیں۔ پوری فلم ایک کلاسک ڈرامہ ھے بٹ اس فلم کا فلمی اینڈ بنا کر کیا یہ میسج پاس کیا جا رہا ھے کہ انصاف اب صرف فلمی انداز سے ہی حاصل کیا جا سکتا اسکا فیصلہ آپ فلم دیکھ کر خود کریں اور مجھے بھی بزریعہ اپنے کمنٹس ضرور مطلع کریں ۔ ایک بات تہہ ھے کہ فلم کے مختلف کیٹگریز میں ایک کیٹگری ڈرامہ فلم بھی ھے اور اس کیٹگری میں پاکستان اول آسکتا دنیا بھر میں ۔ میرے ذاتی خیال میں اگر ہم آدھا تیتر آدھا بٹیر بنانے کے بجائے فلم کے "ڈرامہ جیئنر" کو سیئرئسلی اپنائیں تو دنیا میں جھنڈے گاڑ سکتے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)