تازہ ترین

News Detail

Movie : Main meri patni aur woh review

Movie : Main meri patni aur woh Director : Chandan Arora اس فلم میں نہ کوئی بڑی کاسٹ تھی اور نہ ہی اتنا چلی تھی مگر احساس اور جذباتوں سے بھرپور مووی تھی ، اگر کوئی خوابوں میں ملنے والا ہم سفر حقیقت میں مل جائے تو انسان بہت ہی زیادہ حساس بن جاتا ہے اور اگر وہ اپنے آپ کو کم سمجھ رہا ہو تو بات اور بھی بگڑ جاتی ہے ۔ راج پال یادیو ( متلیش ) جس کا رشتا ایک خوبصورت لڑکی سے ہوتا ہے اور اس لڑکی کو دیکھ کر اس کو لگتا ہے کہ یہ لڑکی اس سے شادی سے انکار کر دیگی مگر اس لڑکی کو یہ پسند آتے ہیں اور شادی کے لیے ہاں بول دیتی ہے پھر کیا شادی کی تیاریاں شروع اور آسپاس کے لوگ طرح طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیں کہ لنگور کے ہاتھ میں انگور آگیا اس دن سے اپنی احساس کمتری کو لیکر کافی غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں اور ایک حسین ہم سفر ہونے کا باوجود اس کی زندگی زھر بن جاتی ہے کیوں کہ یہ خود کو احساس کمتری میں اتنا ڈبو چکا ہوتا ہے جہاں سے نکلنا اتنا آسان نہیں ہوتا ، اس فلم کی خاص بات راج پال کی متلیش کے کردار میں پرفیکٹ آنا اور اچھی اداکاری کر کے فلم کی اس کہاںی کو جان ڈال دینا ہے اور دوسرا کردار کے کے میںن ( آکاش ) نے بھی رول کے حساب سے اچھی ایکٹنگ کی اور اگر ایسا بندا آپ کی پتنی کا اچھا دوست ہو تو کوئی بھی بندا احساس کمتری میں آہی جائیگا۔ جیسے کہتے ہیں نہ کہ پسند اپنی اپنی اس حساب سے مجھے یہ فلم بہت اچھی لگی اور اگر آپ لوگوں نے نہیں دیکھی تو دیکھ کر اپنے رائے ضرور دیجیئے گا ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)