تازہ ترین

News Detail

Life of pi movie review

فلم: Life of pi وقت: 1:59:00 IMDB: 7.9/10 از: عبدالله رحمانی ایک انسان کا سفر کن رستوں سے ہوتا ہوا اس کو اس کے موجودہ مقام تک پہونچاتا ہے۔ اس کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اور بعد میں بھی صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔ Life of Pi کہانی ہے Piscin نامی لڑکے کی جو ابھی لڑکپن سے گزر رہا ہے۔ ہندوستانی گھرانے سے تعلق رکھنے والا لڑکا۔ جس کا باپ ایک چڑیا گھر کا مالک ہے۔ لڑکا متجسس طبیعت کا مالک ہے، اور مذہب، خدا جیسے معاملات پر سوال بلب رہتا ہے۔ اس کا گھرانہ (جو کہ ماں، باپ اور بڑے بھائی پر مشتمل ہے) ہندوستان چھوڑ کر کینیڈا جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اور اس کا باپ اپنے چڑیا گھر کے جانور بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ دوران سفر آنے والے طوفان میں اس کی فیملی اور تمام مسافر غرقاب ہوجاتے ہیں۔ اور Pi ایک Lifeboat پر سوار ہوجاتا ہے۔ کشتی پر یہ اکیلا نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کے باپ کے ساتھ لائے ہوئے جانور بھی کشتی تک پہونچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ زیبرا، بن مانس، لگڑ بگڑ اور سب سے قابل ذکر بنگال ٹائیگر (رچرڈ پارکر) لڑکا Pi سمندری لہروں اور خونخوار درندوں کا سامنا کیسے کرتا ہے۔ اور اس کا خدا کے بارے میں کیا نظریہ قائم ہوجاتا ہے۔ یہ آپ مووی میں دیکھئے۔ انسان اور جانور کے خوبصورت رشتے کی ایک عمدہ کہانی جو بہت اچھی طرح فلمائی گئی ہے۔ اور سونے پر سہاگا عرفان خان کی مسحور کن کارکردگی۔ میں اس فلم کو 8.5 دوں گا۔ پہلا ریویو ہے۔ اس لئے فنی و زبانی باریکیوں میں مت پڑئیے گا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)