تازہ ترین

News Detail

The Patriot (2000) movie review

جنگ آزادی پر مبنی اس فلم سے ہمیں دو باتیں سیکھنے کو ملیں اول آپ کی 'پہچان' آپ کے ملک سے ہے، دوم حب الوطنی قربانی مانگتی ہے جس میں آپ کے علاوہ افراد خاندان بھی شامل ہوتے ہیں۔ اداکاروں کے نام ہی کافی ہے مل گیپسن اور ہیت لیجر ، بنجیمن مارٹن (مل گیپسن) ایک سابقہ فوجی جو کہ اپنی سروس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکا ہے اور جنگ و جدل سے متنفر ہو کر اپنے گاؤں میں کاشت کاری کرتے ہوئے سکون کی زندگی گزارنا چاہتا ہے ،اس کا بڑا بیٹا گیبریل مارٹن(ہیت لیجر) حب الوطنی سے سرشار اپنے باپ کی مرضی کے خلاف انقلابی فوج کی جانب سے جنگ آزادی میں لڑرہا ہے، جنگ میں پسپا ہونے اپنے گھر کا رخ کرتا ہے جہاں اسے برطانوی فوجی حراست میں لیا جاتا ہے ولیم مارٹن اپنے بڑے بھائی کو محروس دیکھ کر جوشیلے اندازمیں مزاحمت کرنے پر کیپٹن کونونل ولیم ٹاوینگٹن کے ہاتھ بے دردی سے مارا جاتا ہے آنکھوں سے اپنی اولاد کو مرتے دیکھنا اور خود کو بے بس پانا کتنا دردناک ہوتا ہے، بنجیمن مارٹن کا ایک بیٹے کی گرفتاری دوسرے بیٹے کے قتل سے دلبرداشتہ پرجوش انتقام اس کے بعد باقاعدہ جنگ میں حصہ لینا عام لوگوں کو برطانوی فوج کے مقابل تیار کرتے ہوئے دشمن پرشب خون کے حملے کرنا اور حکمت عملی ترتیب دینا وغیرہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہت عمدہ اداکاری اور لاجواب فلمبندی اور خاص جنگ کے مناظر تو حقیقت کا گمان ہوتا ہے، جب آپ یہ فلم دیکھیں گے تو یقینا دل میں جذبہ حب الوطنی کے لئے حرارت محسوس کریں گے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)