تازہ ترین

News Detail

THOR RANGNAROK Movie review

THOR RANGNAROK Budget: 180 million $ Box Office: 644 million $ (10days record business) IMDB: 8.2 جنت کیا ھے؟ روح کو چھو لینے والے دلفریب مناظر جہاں آنکھ جھپکے تو خوبصورت جنگل، دوبارہ جھپکے تو پہاڑوں سے گرتا شفاف پانی، آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے ہر طرف ہریالی ہی ہریالی، یا ایسے عالی شان محل جہاں کے مالک بھی آپ اور رعایا بھی، جہاں (انسان کی شکل) میں منفی سوچ رکھنے والا کوئی درندہ نہ ہو، جہاں لوگ خود کو شیطانی طاقتوں سے محفوظ سمجھیں، جہاں نہ کسی کو رات کی تاریکی سے خوف محسوس ہو نہ ہی دن دیہاڑے لوٹ مار کا خطرہ۔۔ تھور کی سلطنت "ایزگارڈ" بھی کچھ ایسی ہی ھے جہاں بسنے والے لوگ خود کو تمام منفی طاقتوں سے محفوظ سمجھ کر سکھ چین کی زندگی گزارتے ہیں۔۔ لیکن یہ سکھ یہ چین یہ محبتوں سے بھرپور دنیاوی جنت پر بھی اپنا قبضہ جمانے کیلئے "ایزگارڈ" کی اصل مالکن یعنی کہ تھور کی بہن "ہیلا" واپس لوٹ آئی ھے۔۔ اس فلم کی کہانی کا اندازہ اسکے منفرد ٹائٹل سے ہی لگایا جا سکتا ھے۔۔ "رنگناراک" یعنی کہ تباھی، ایسی تباہی جس سے آپکی (دنیاوی) جنت کا ذرہ ذرہ تباہ ہو جائے۔۔ تھور کی سلطنت "ایزگرڈ" پر اسکے باپ کے گزر جانے کے بعد اسی (رنگناراک نامی) قیامت کا خطرہ ہوتا ھے جس کی حفاظت اسے بنا ہتھوڑے کے کرنی ھے کیونکہ یہ ہتھوڑا جسے وہ اب تک اپنی طاقت سمجھتا رہا وہ اصل میں اسکی طاقت اور غضے کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک معمولی سا ہتھیار تھا، تھور کی اصل طاقت اسکے اندر چھپی ھے جس سے وہ اب تک انجان رہا۔۔ تو اب ہتھوڑے کے بنا تھور کو نہ صرف سلطنت بچانی ھے بلکہ رعایا کی بھی حفاظت کرنی ھے۔۔ کیسے کر پائے گا تھور یہ سب جب اسکی بہن "ہیلا" خود ہی موت کی دیوی ھے تو بنا انتظار کئے مارول سیریز کی اس بہترین ایڈونچر مووی کو قریبی سینیما میں انجوائے کریں۔۔ تھور سیریز میں اس مرتبہ کافی کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا جیسا کہ "ونڈر وومین" کا بہترین میوزک نئے انداز میں سننے کو ملے گا، تھور چھوٹے بالوں میں دیکھنے کو ملے گا اور سب سے اہم بات تھور اس فلم میں بنا ہتھوڑے کے لڑتا دکھائی دے گا۔۔ اور اس فلم کا جاندار کلائمکس جس کی توقع شاید کوئی نہ کر پائے۔۔ سوپر ہیروز اور مارول سیریز سے محبت کرنے والوں کیلئے یہ 130 منٹ کسی تحفے سے کم نہیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)