تازہ ترین

News Detail

Movie Dobara Phir se

فلم: دوبارہ پھر سے. رانگ نمبر, کراچی سے لاہور, جوانی پھر نہیں آنی اور بچانا جیسی واحیات فلمیں دیکھنے کے بعد پاکستانی فلموں کے معیار سے مایوس ہو چکا تھا. ایسے حالات میں پرسوں اچانک یوٹیوب پے "دوبارہ پھر سے" کی ایک جھلک دیکھ بیٹھا اور پہلی نظر میں ہی فلم دل کو بھا گئی. بس پھر فوراً ڈاؤنلوڈ کر ماری اور کل فلم دیکھ بھی لی. ایک تو بہت ساری خوشی ہوئی کہ پاکستانیوں نے بھی کوئی فلم اتنے اچھے معیار کی بنائی ہے. اور ساتھ افسوس ہوا کہ اب تک یہ فلم میری توجہ سے محروم رہی اور اپنے ہم وطنوں کی چوائس پر ماتم کرنے کا دل کیا جنہوں نے درج بالا بے کار اور چھچوری فلموں کو ہٹ کردیا اور دوبارہ پھر سے جیسی معیاری مووی کوئی خاص مشہور نہ ہو پائی. اس فلم کی کہانی ایک سادہ سا لو ٹرائی اینگل ہے. لیکن اداکاری, سینماٹوگرافی, میوزک اور اسکرپٹ کی وجہ سے یہ سادھارن سی کہانی بھی جاندار بن گئی. عدیل حسین, صنم سعید اور حریم فاروق کا اندازِ گفتگو بہت دلفریب ہے. ایسے اسٹائل سے بولنے والے اداکاروں کو دیکھ کر تھوڑی دیر تک آپ خود ایسے مہذب اور پڑھے لکھے انداز سے بولنے لگتے ہیں. کیمرہ ورک کا عمدہ ہونا فلم کے لئے بہت ضروری ہے. پاکستان کی اکثر فلموں کا کیمرہ ورک اور اسکرین پلے ایسا ہوتا ہے کہ دیکھنے میں فلم کی بجائے ڈرامہ لگتا ہے. لیکن دوبارہ پھر سے نے ایک باقائدہ فلم والی فِیل دی. پوری فلم میں خوبصورت مناظر بہت عمدگی کے ساتھ فلمائے گئے اور کسی بھی اچھی بولیووڈ مووی کی ٹکر کا کیمرہ ورک دیکھ کر بہت مزہ آیا. میوزک بھی کافی اچھا اور فریش کر دینے والا ہے. اسکرپٹ میں کہیں کہیں کچھ کمزوری ہے لیکن اوورآل ڈائیلاگز اچھے ہیں. مہرین جبار کو اتنی خوبصورت فلم بنانے پر خراجِ تحسین.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)