تازہ ترین

News Detail

Ali & Nino 2016 movie review

دلنشیں و دل رُبا چہروں سے سجی ، دل کش و دل پزیر مقامات پر فلمائی ہوئی ، دیدہ زیب و دل فریب راہوں کیطرف لے جاتی ہوئی پیار اور وارفتگی کی داستان ہے "علی اینڈ نینو" علی آذربائیجان کی مسلم رائل فیملی کا فرد ہے نینو جارجین آرتھو ڈوکس کرسچئین ہے ۔۔دونوں پہلی ہی نظر میں ایکدوسرے کے تیر ہائے نظر کی نذر ہو جاتے ہیں ۔۔۔ اپنے سوا کسی کے نہیں رہتے شادی کے لئے کی جانیوالی پیش قدمی میں جہاں مذہب کلچر سماج آڑے آتے ہیں وہیں ایک بڑی دیوار 'جنگ عظیم اول' کیصورت میں بھی کھڑی ہوجاتی ہے علی دیواریں پھلانگتے پھلانگتے بُری طرح گھائل ہوئے بستر پہ آ لگتا ہے نینو کو زمانہ روح کے زخموں کا تحفہ دیتا ہے مگر وہ محبت کیا جو آلام ابتلاء و ہر طرح کی انتہا سے تائب ہو جائے۔۔ اپنی باندھی نیت سے کنارہ کش ہو جائے "محبت تو راندہء درگاہ کر دینے کی ہر کوشش کے نتیجے میں لڑکھڑا کر گرتے گرتے اپنے وجود کے رِستے زخموں کے بہتے لہو سے وضو کر کے دوبارہ حالت قیام میں آجاتی ہے..پھر سے کھڑی ہوجاتی ہے..وہ سجدہ کرنے کیلئے جس نے بہرحال قبولیت کا در ہِلا ہی دینا ہے" ایک رومانوی ناول پر مبنی اعلی' ترین سینماٹوگرافی پر مشتمل آئی ایم ڈی بی پہ 7.3 ریٹنگ لئے ہوئے "علی اینڈ نینو" رومان پسند رومانوی مزاجوں کے لئے تحفہ ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)