تازہ ترین

News Detail

Ali Garh ( Indian movie ) review

Ali Garh ( Indian movie ) Director : Hansal Mehta یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مراٹھی پڑھانے والے ایک پروفیسر رام چندرا سیرس کی کہانی ہے ۔ اس فلم کی کہانی ایک سماجی المیہ ہے جس کو شاید سمجھنے میں ہمیں ابھی بھی بہت وقت درکار ہے ۔ ہمارا سماج اب بھی کسی ایسے انسان سے نفرت کرتا ہے جو فیملی کے ساتھ نہیں رہتا چاہے وہ امن پسند ہو اور نہ کسی کے ساتھ اس کی کوئی دشمنی ہو اور نہ کوئی لڑائی یا گالی گلوچ کرتا ہو بس وہ اکیلا کیوں رہتا ہے ، ضرور کوئی برا بندا ہوگا ، اس فلم کی کہانی میں سماج کے بہت پہلو ہیں جہاں آپ کا دوست بھی آپ کا ساتھ دینے سے کترانے لگے ، ہمارا سماج ہم جنس پرست کو نفرت کی نگاھ سے دیکھتا ہے چاہے وہ سب کے سامنے کچھ بھی نہ کرے مگر کسی کو اگر خبر لگ جائے کہ فلاں بندا ہم جنس پرست ہے ، اس فلم میں انہی باتوں کو لیکر بہت سے دلائل بڑی خوبصورتی سے دیئے گئے ہیں جو کہ ہم جنس پرست کو گناہ سمجھتا ہے یہ اس کو ایک برا کام سمجھتا ہے تو یہ فلم اس کو ضرور دیکھنی چاہیئے ، میں کتابیں کم ہی پڑھتا ہوں مگر ایسی موویز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کہ ہم کہاں ہیں ؟ اور انسان کے حق کیا ہیں ؟ آپ لوگ اس مووی کو دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیجیئے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)