تازہ ترین

News Detail

The Island (2005) movie review

The Island (2005) جدید معاشرتی نظام میں انسان نے اپنی مادّی زندگی کے بہت سے مسائل کو سلجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور کچھ باقی ہیں، بیماریاں اور ان کے علاج بھی قدرتی نظام کا حصہ ہے، مگر انسان اتنا حریص ہے کہ صحتمند زندگی کے لئے اقدار کو پس پشت ڈال دیا جارہا ہے، انسانی اعضاء خالق کے شاہکار انمول خزانے ہیں انہیں زرخرید بنادیا گیا ہے، آنکھیں، گردے اور دیگر اعضاء کا خفیہ پیمانے پر وسیع کاروبار چلتا ہے، اکثر و بیشتر معاشی ناہمواری کا فائدہ اٹھانے والے دلال ہمارے آس پاس بھی نظر آجاتے ہیں۔ فلم ہے ایک جزیرہ کی جہاں پر غیرقانونی خفیہ لیباٹری میں " انسانی کاشت" کی جاتی ہے دنیا بھر کے رؤسا و امراء نے اپنے کلون بنوائے تا کہ مستقبل میں کسی بیماری کے باعث علاج آسانی ہو اور اپنے DNA سے مطابقت کی بنا اپنے کلون کے جسمانی اعضاء خود کے جسم میں داخل کرلیں، اور انسانی کلون اس ناپاک عمل سے ناواقف ہیں، انہیں دھوکے میں ڈالا گیا کہ آنے والی زندگی بہت خوبصورت ہے، کہانی کے مرکزی کردار ٹام لنکولن اور سارہ جارڈن پر حقیقت آشکار ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں، سأنس فکشن بہترین گرافکس کی عکاسی، ایکشن و ایڈونچر سے بھرپور فلم، جو آخر تک مکمل متوجہ رکھے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)