تازہ ترین

News Detail

passenger movie review

خوبصورت فلم دیکھنے کے بعد میں کچھ لمحوں کے لئے سوچتا ہوں کہ اگر یہ Artists لوگ دنیا میں نہ ہوتے تو یہ دنیا کتنی بھدی لگتی، یہ جان ہوتے ہیں کسی بھی معاشرے کی، یہ سمجھ لیجیے کہ ایک بے رنگ دنیا میں یہ کمال مہارت سے رنگ پھر دیتے ہیں جو ہماری آنکھوں اور دماغ واسطے نہایت راحت بخش ہوتے ہیں۔ اور آخر میں ایک خوبصورت ست رنگی دھنک کا روپ دھار لیتے ہیں۔ فلم کا ذکر کریں تو یہ میری بار بار luck ہی سمجھیے کہ Arrival دیکھنے کے بعد اُس سے بھی بڑھیا فلم Passenger دیکھنے کو مل جائے۔ خدا کرے ایسی Luck ہمیشہ میرے ساتھ چلے۔ فلم کا پہلا گھنٹہ آپ کو دو فلموں کی یاد دلائے گا cast away اور Titanic اور آخری گھنٹہ تو جیسے فلم Gravity سے ادھار لیا گیا ہو۔ یعنی ایسا نہیں کہ کاپی پیسٹ، کہ فلم کے کرداروں میں سے کوئی بھی ڈاکٹر یا سائنسدان نہیں ہوتا کہ ایسی فلموں میں ایسا ضروری ہوتا ہے۔ جیسا کہ NASA آئے روز چہ مگوئیاں کرتا رہتا ہے کہ we are going to leave earth due to its weird atmosphere اُسی تناظر میں ایک خلائی جہازHomestead-1 .,,,,5000 سلیپنگ مسافروں کو لے کر ایسی دنیا بسانے جا رہے ہوتے ہیں کہ جو زمین سے مختلف ہو، اسی دوران Jim سولائی گئی نیند سے 90 سال پہلے ہی جاگ جاتا ہے اور اکیلا اس ship پر ایک سال بے ڈھنگی اور آوارہ زندگی گزار کر جب وہ Suicide کا سوچتا ہے تو سولائی گئی ایک passenger۔Aroura Lane پسند آجاتی ہے جو کہ ایک writer ہوتی ہے، کسی بھی طرح jim اُس کو جگانے کا طریقہ سیکھ لیتا ہے اور کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔ فلم میں ربوٹ کا کردار کرنے والے Arthur کی اداکاری بھی کمال کی تھی کہ جسے ہمارے وزیراعظم کی طرح بار بار رٹی رٹائی لائنیں بولنی پڑتی تھی۔ فلم ایسی کہ جس میں ڈرامہ، لو ، philosophical Questions, سسپینس سمیت ہر مطلوبہ چیز کی pacingوقت اور فلم کے حساب سے بہترین تھی۔ فلم آگے بڑھتی ہے بہت کچھ ہوتا ہے نئے نئے خواب دکھائے جاتے ہیں اور پھر Aroura ایک خوبصورتsentence بولتی ہے۔ ۔we all have dreams. We plan our futures like we are the captians of our fates. But we are passengers, we go where fate takes us. فلم کے visual Effects نہایت شاندار ہیں بیک گرؤنڈ پر ہلکا relaxing میوزک بھی پوری فلم میں آپ کا ساتھ دیتا ہے، چلتے چلتے اور اختہتام تلک آپ کو ایک بے محسوس سی سر گوشی سنائی دیتی ہے کہs lover yourself and love other، یہی ان فلمز اور آرٹسٹ کا پیغام ہوتا ہے۔ دیکھیے اور انجوائے کیجیے ، بے رنگ اور panic زندگی میں رنگ بھرنے واسطے جلدی کیجیے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)