تازہ ترین

News Detail

Happy Bhag Jaye gi movie review

Happy Bhag Jaye gi کچھ فلموں کے نام اتنے عام سے ہوتے ہیں کہ ان کو دیکھنے کا دل نہیں کرتا خاص کر جب اس فلم کے ساتھ کوئی بڑا نام بھی نہ جڑا ہو۔ اور اسی وجہ سے بہت سی نایاب اور دلکش کہانیاں مجھ سے چھوٹ جاتی ہیں۔ میں اس کہانی کہ بارے میں ایسا خیال نہیں رکھتا کہ یہ بہت عمدہ ہے ایک سادہ سی کہانی ہے جس میں کئی جگہوں پر لاجک کا بلکل خیال نہیں رکھا گیا جیسے کہ لڑکی کا چھت سے کود کر ایک ٹوکرا نما تحفے میں آگرنا اور پھر امرتسر سے واہگہ بارڈر ہوتے ہوئے لاہور کہ بحریہ ٹاون کے ایک گھر میں پہنچ جانا اور یہاں سے پھر ساری کہانی کا شروع ہونا۔ میں ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ جب کوئی فلم دیکھو تو اس میں غلطیاں مت نکالو یا بند کر دو یا پھر لکھنے والے نے جو بھی لکھ دیا ہے اس کو انجوائے کرو اور یہی سوچ رکھ کر میں ہمیشہ کوئی بھی فلم شروع کرتا ہوں جس کی وجہ سے بہت عمدہ عمدہ کہانیاں آج تک نہیں دیکھ سکا کیوں کہ انہوں نے شروعات میں ہی اپنے صحر میں نہیں جکڑا اور بہت بے کار بے کار دیکھ لیتا ہوں جن کا صحر پہلے سین سے اثر کر جائے۔ میرے ایک دوست اکثر کہا کرتے ہیں کہ ہر فلم کوئی نہ کوئی سیکھ ضرور دے کر جاتی ہے اور کسی بھی فلم سے کیا سبق لینا ہے یہ دیکھنے والے پر منحصر ہے اب بات کرتے ہیں اس کہانی سے لی گئی اس سیکھ کی جس کی وجہ سے اس گروپ کی دیوار سیاہ کر رہا ہوں۔ ہمارے گھر میں اور ہمارے اردگرد اور ہم سب میں ہی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی ساری زندگی میں سے اپنی ذات کو کچھ نہیں دے پاتے۔ نہ بچپن نہ جوانی نہ بڑھاپہ ہم اپنے لیے کبھی نہیں جیتے ہم ہمیشہ دوسروں کہ لیے جیتے ہیں کبھی اپنے گھر والوں کے لیے ، کبھی دوستوں کہ لیے تو کبھی دنیا والوں کے لیے اور جو سو میں کوئی ایک آدھا ایسا ہو جو ان سب چیزوں سے ازاد ہو وہ ہر کسی کی نظروں میں برا امیج ہی بنا پاتا ہے ہم میں سے کتنے ہیں جو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں کیوں آخر اتنا سوچ رہے ہیں جب دل کر رہا تو بس کر دو کبھی گھر والے نہیں مانیں گے تو کبھی لوگ کیا کہیں گے اور ہمیشہ یہ ہی کیوں سکھایا گیا ہے کہ جلدبازی میں غلط فیصلہ ہی ہوگا فیصلہ تو جلدبازی میں ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اور سوچنے کے بعد غلط بھی میں یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں پر زندگی میں ایسا تو میں بھی نہیں کر سکتا کیوں کہ بنیاد ہی ایسی بن چکی ہے۔ یہ فلم ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں کسی بھی کام کو کرنے کے لیے سوچتی نہیں ہے بس بھاگ پڑتی ہے۔ اپنی زندگی میں کوئی فارغ وقت ہو تو اس بے کار سی کہانی کو دیجئے گا۔ اور اس کے لیے زیادہ سوچیے گا مت۔ شکریہ

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)