تازہ ترین

News Detail

Brad's status movie review

ترقی کیا ہے ؟ کس نہج پر ایک شخص خود کو ترقی یافتہ کہہ سکتا ہے۔ کیپیٹل ازم کی مقبولیت اور کمیونزم کے دب جانے کے بعد پیسہ اس ضمن میں کلیدی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے پاس جتنا زیادہ پیسہ وہ اتنا ہی بااختیار، ترقی یافتہ سمجھا جاتا ہے اسکو ہر جگہ عزت دی جاتی ہے اسکی بات کو قدر سے سنا جاتا ہے خواہ بکواس ہی کیوں نہ کر رہا ہو ۔ اسے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور ایک سفید پوش پی ایچ ڈی پروفیسر کو بلانا بھی پسند نہیں کیا جاتا۔ اگر کبھی آپ کے دل میں یہ کسک اٹھی ہے کہ آپکے ساتھ پڑھنے والے آپ سے آگے نکل گئے ہیں حالانکہ تعلیمی کیرئیر میں تو وہ آپ سے بہت پیچھے تھے تو یہ مووی اس بات کا جواب ہے کہ ایسا آپ کیوں سوچتے ہیں اور اصل بات ہے کیا۔۔ بڑی بڑی تحریکیں، مذاہب بھی زمین پر اس فرق اور امیری غریبی، دکھ سکھ کو اپنا موضوع بنا چکے ہیں۔کئ فلاسفر اس پر جزبز رہے کہ زمین پر دکھ سکھ کی بانٹ کا کوئی قاعدہ کیونکر نہیں۔ بودھ مذہب تو کھڑا ہی اس طبقاتی تفریق کے اکیلے سوال کے جواب پر ہے۔ بن سٹیلر کی ایکٹنگ اس مووی میں بہت عمدہ ہے۔ ڈائیلاگ بھی بہت سوچ سمجھ کر لکھے گئے ہیں اور موضوع کا عمدگی سے احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ لیڈ رول اپنا موازنہ ہر وقت اپنے کالج کے دوستوں سے کرتا رہتا ہے کہ میں سب سے برائٹ تھا اور میں ہی سب سے پیچھے ہوں ۔کسی کے پاس جیٹ ہے تو کوئی دن رات ٹی وی پر رہتا ہے لیکن مجھے ایسا کچھ حاصل نہیں۔ کبھی وہ اپنے بیٹے میں اپنے خواب بنتا ہے اور کبھی اپنی ساس سسر کے مرنے پر ان کے مہنگے گھر پر نظر کئے ہوئے ہے۔ میرے خیال سے سب کو یہ مووی ایک بار ضرور دیکھنی چاہیے۔۔ Brad's status... 2017

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)