تازہ ترین

News Detail

Manhunt Unabomber movie review

Manhunt Unabomber اس سیریز کی شاید صحیح تعریف نا کر سکوں کیونکہ یہ آپ کی زندگی پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ یونابومبر کا نام سب سے پہلے ایک یونیورسٹی اور ائیر لائنر پر حملے کی وجہ سے پڑا۔ یہ مختلف شعبوں کے مختلف لوگوں کو چنتا اور انہیں پیکج میں بم بھیجا کرتا تھا۔ اس کی گرفتاری بھی بہت عجیب طریقے سے سارجنٹ فٹزجیرالڈ نے فرینزک لنگوسٹکس کے ذریعے کی یعنی یونابومبر مینی فیسٹو یعنی چھپن صفحوں کی کتاب میں غلطیاں پکڑ کے اور ایک مخصوص انداز تحریر سے پکڑا گیا۔ سیریز دیکھ کر آپ کو یونابومبر سے ہمدردی ہو سکتی ہے۔ وہ ٹیکنالوجی سے دور ایک چھ بائی سات کی ایک کٹیا میں رہتا تھا اور اس کے نزدیک ٹیکنالوجی کو ہم نے ضرورت سے زیادہ ایک مجبوری بنا دیا ہے جس کے معاشرے پر برے اثرات ہو سکتے ہیں۔ ہم اسے سائیکوپیتھ تو نہیں کہہ سکتے البتہ سوشیوپیتھ کہہ سکتے ہیں کیونکہ اسے انسانی رشتے بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا اور پوری عمر اس نے شادی نہیں کی۔ 1995 میں اسے پکڑ لیا گیا لیکن اس کے خلاف کوئی اصل ثبوت نہیں تھا صرف فرینزک لنگوسٹکس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے وکیل نے اس پاگل ثابت کرکے اس کی سزا کم کروانے کی کوشش کی لیکن اس نے اقرار جرم کر لیا کیونکہ وہ اپنے خیالات کو ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اس سیریز کو ہضم کرنا مشکل ہے سو فارغ وقت اور فارغ دماغ کے ساتھ دیکھیے گا۔ ہائیلی ریکمنڈڈ

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)