تازہ ترین

News Detail

Movie: Allied (2006) review

Movie: Allied (2006) Brad Pitt, Marion Cotillard​ میرا ماننا ھے اگر کوئی بھی فلم لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ھے تو اس میں فلم کا نام کافی حد تک مثبت کردار ادا کرتا ھے، ایک اچھا (یونیک) نام لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں زیادہ مثبت کردار ادا کرتا ھے بنسبت ایک سادہ نام۔۔ نام کے بارے میں اس لئے بات کر رہا ہوں کہ جس فلم کا ریویو لکھنا چاہتا ہوں وہ بہترین سپائی مووی ہونے کے باوجود باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی مجھے اسکی واحد وجہ اسکا نام لگی جو اتنا پرکشش نہیں ھے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔۔ یاد رھے آپکی رائے مجھ سے مختلف ہوسکتی ھے ضروری نہیں کہ آپ بھی میری طرح سوچیں تو اس پر آپ بلاتکلف اپنا نظریہ شیئر کر سکتے ہیں۔۔ ریویو کی جانب بڑھتے ہیں فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران بہترین جاسوسوں کو تیار کرکے جرمن جرنیلوں کا صفائیاں کرنے کے گرد گھومتی ھے۔۔ بریڈ پِٹ اور مارئن کاٹیلرڈ ایک ایسے ہی کامیاب مشن پر ایک دوسرے سے نا صرف محبت بلکہ کر بیٹھتے ہیں جس پر انکی گورنمٹ سخت اعتراض کرتی ھے، یہاں ایک گورنمٹ آفیسر ایک بہترین ڈائیلاگ ڈیلیور کرتا ھے "پیشے سے محبت کرو، لیکن پیشے میں محبت نہ کرو" گورنمٹ کا اب یہی مقصد ہوتا ھے کہ ان دونوں کو کسی طرح الگ کیا جائے۔۔ ایسے میں گورنمںٹ کی جانب سے مارئن پر الزام لگایا جاتا ھے کہ وہ جرمن جاسوس ھے، جس پر بریڈ پِٹ کسی صورت میں یقین کرنے کو راضی نہیں ہوتا۔۔ یہاں سے فلم ملک کے ساتھ وفاداری سے نکل کر بغاوت کی شکل اختیار کرلیتی ھے جو یقیناً آپکی توجہ کا مرکز بنے گی۔۔ کوئی بھی فلم کتنی بھی اچھی یا بری ہو لوگ اسکے کلائمکس سے فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ دیکھنے لائق تھی یا نہیں اور میں یقین سے کہ سکتا ہوں اس فلم کا کلائمکس آپکو مایوس نہیں کرے گا۔۔ اس فلم کو مشہور زمانہ ڈائریکٹر "روبرٹ زیمکس" نے اپنی زیر نگرانی ڈائریکٹ کیا ھے جو اپنی مثال آپ ہیں اس سے پہلے ٹام ہینکس کے ساتھ دو آسکر ایوارڈ یافتہ موویز بھی دے چکے ہیں جن میں "فاریسٹ گمپ" اور "کاسٹ اوے" جیسے شاہکار شامل ہیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)