تازہ ترین

News Detail

Indiana Jones and the Kingdom of the Crystal Skull movie review

Indiana Jones and the Kingdom of the Crystal Skull "انڈیانا جونز" "نام هی كافی هے" كے ٹرینڈ كو سچ ثابت كرتی ایك بهترین فلم سیریز جس كا نام سن كر دماغ كے تالاب میں میں فورا ً مهم جوئی كا تاثر ابھر آتا هے- انڈیانا جونز سیریز جس كا كامیابی سے بھر پور سفر كا آغاز سن 1981 كے سٹاپ سے هوا اور 2008 تك چار سٹاپوں میں پهنچا جس كی اگلی منزل "انڈیانا جونز 5" 10 جولائی 2020 هے- اس سیریز كی چھوتھی فلم "Indiana Jones and the Kimgdom of the Crystal Skull" كی شوٹنگ كا آغاز مشهور ڈائریكٹر "Steven Spielberg" جن كے كریڈٹ پر "Jurassic Park 1993,War of the Worlds 2005,Saving Private Ryan 1998,Jaws 1975 جیسی كمرشلی كامیاب فلمز هیں كی سربراهی میں 18 جون 2007 كو "نیو میكسیكو,نیو هیون,هوائے اور كیلیفورنیا" جیسی "ڈریم" جگهوں پر هوا- "سٹار وارز سیریز" میں اداكاری كے جوهر دكھانے والے اداكار "Harrison Ford" كے لیڈنگ رول جو اس سے پهلی تین فلموں میں بھی هیرو كا كردار نبھاه چكے سے سجی 185 million ڈالرز كے خطیر سرمائے سے بنی اس فلم نے 22 مئی 2008 كو "وه آیا,وه چھا گیا" كے محاورے كو سچ ثابت كرتے هوئے دھماكے دار انٹری دی- باكس آفس پر تو هٹ هوئی هی مگر فلمی پنڈت بھی اس فلم كی پوری كاسٹ كی جاندار اداكاری اور ایكشن سینز كی تعریف كرنے پر مجبور هو گے اگرچه ڈائیلاگز اور سٹوری لائن پر اگر كچھ تنقید هوئی بھی تو وه باكس آفس پر 786 million ڈالرز كی كمائی كے آگے دھندلا گئی- ایك گھنٹه انسٹھ منٹ كے دورانیے پر مشتمل اس فلم كا آغاز "ڈاكٹر جونز اور ان كے اسسٹنٹ" كے روسی حسینه ایجنٹ كے هاتھوں اغواء كے ساتھ هوتا آگے كی صورتحال آپ خودی دیكھ كر بهتر جانیں گے- پل پل بدلتی صورتحال دل كی دھڑكن كو تو تیز كرتی هی كرتی هے ساتھ دل پر خوشگوار تاثر بھی چھوڈ جاتی هے- ایڈوینچر/ایكشن كے دلدار شائقین كے لیے ایك مكمل پیكج جو آپ كو پوری فلم ایك هی نشت میں دیكھنے پر مجبور كر دیں-

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)