تازہ ترین

News Detail

Newton movie review 2017

جمہوریت جہاں ناپید ہوجاتی ہے وہاں عوام۔میں قانون کی پاسداری اور حقوق و فرائض کی عملداری بھی عنقہ ہوجاتی ہے۔ فیصلہ سازی میں عوامی رائے کو نکال باہر کرنے کا خراج اگلی نسلوں تک ادا کرنا پڑتا ہے ۔ زیادہ تر علاقوں میں تو آزادی کی تحریکیں شروع ہو جاتی ہیں۔ آج کے آزاد معاشرے اس بات پر بالیقین ہیں کہ جمہوری نظام اور اسکے تسلسل میں ہی عوامی فلاح اور ترقی مضمر ہے۔ تاریخ کے اوراق ڈکٹیٹر شپ کے حق میں ہرگز حمایت کرتی نظر نہیں آتی ۔۔۔۔۔ جمہوریت اور اسکی اہمیت کو موضوع بناتی یہ مووی اس لحاظ سے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے کہ ایسی مووی ملک عزیز میں بننا ابھی مشکل ہے۔ اس مووی میں راجکمار راؤ لیڈ رول میں ہیں جو سنکی ہونے کی حد تک رولز اینڈ ریگولیشنز کو مانتے ہیں۔ اس مووی کو دیکھتے ہوئے اکثر اپنے ملک کی تاریخ ذہن میں گردش کرتی رہی اور اس وقت جب نیوٹن اپنے رکھوالے فوجی افسر سے اختلاف کرتا ہے وہ ڈائیلاگ بھی سننے کے لائق ہیں ایک دشوار گذار اور ماؤنواز باغیوں کے ایریا میں ووٹنگ پراسیس کا احاطہ کئے یہ مووی ضرور دیکھئے اور اس پر بھی سوچئے کہ ہمارے ہاں ابھی بھی کچھ علاقے ایسے کیوں ہیں جہاں ووٹنگ کرانا ابھی بھی ممکنات میں سے نہیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)