تازہ ترین

News Detail

The Magnificent Seven movie review

Movie : The Magnificient Seven. Staring: Denzel Washington. Release : 2016 میرا انتخاب ایسی فلمیں ھیں جو ابتدا سے اختتام تک آپ کو نشست و اسکرین سے جوڑ کر رکھدیں . بارتھو لومیو بوگے ان حرامزادہ لالچی لینڈ گریبرز قبضہ مافیا اور سونے کے پجاریوں سے قطعی مختلف نہیں جن کے نزدیک انسان کی حیثیت ایک کیڑے مکوڑے سے زیادہ نہیں . اپنے ظالمانہ مقاصد کی تکمیل کے لیے اس نے بے رحم سفاک غنڈوں کی فوج رکھی ہوئی ہے ۔ اس بار اس کی غاصبانہ نظر روز کریک شہر پہ پڑتی ہے ۔ بوگے کا کسی شہر کا انتخاب کرنا یہ معنی رکھتا ہے کہ شہری یا تو اپنی پراپرٹی اسے بیچ کر نکل جائیں یا سفاکانہ موت قبول کریں ۔ شہر کا شیرف تک اس کا بکاؤ ٹٹو ہے ۔ شہری روز کریک چرچ میں جمع ہیں اور اس بات پر بحث مباحثہ ہور رہا ہے کہ ملکیت بوگے کو بیچ کے نکل جایا جائے یا مذاحمت کی جائے ۔ اسی دوراں بوگے اپنے حواریوں سمیت چرچ میں داخل ہوتا ہے ۔ جب بات ذلت آمیز سلوک تک پہنچتی ہے تو ایما کا شوہر مزاحمت کرتا ہے اور جوابا" بوگے تمام شہریوں کے سامنے اسے شوٹ کردیتا ہے اور کافی دہشت پھیلاکے شہریوں کو حراساں کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ شہر پر قبضہ کرکے اپنے غنڈے اس بیشرم شیرف کے ساتھ تعینات کردیتا ہے اور خود واپس اپنے بیس سنٹر چلاجاتا ہے جہاں سونا تلاش کیا جا رہا ہے ۔ ایما جو شوھر کے انتقام کی آگ میں جل رہی ہوتی ہے وہ ہمت کرکے اپنی جمع پونجی اٹھا کے مدد کے لیے بڑے شہر چل پڑتی ہے ۔ وہاں اس کی ملاقات سام چسم سے ھوتی ہے جو کہ مشہور بائونٹی ھنٹر ہے. (ابتدائی امریکہ میں بائؤنئی ہنٹر کا کام اشتہاری مجرموں کو قتل کرکے سرکار سے انعام لینا ہوتا تھا) چسم پہلے ایما کی بات نہیں مانتا مگر جب بوگے کا نام سنتا ہے تو وہ ہامی بھرلیتا ہے کیونکہ ماضی میں چسم کی فیملی بوگے کے مظالم کا شکار ہوچکی تھی ۔ بس پھر وہ ایما کے پئسوں کے عوض چھ اور کرائے کے قاتل بھرتی کرتا ہے جو اپنے فن حرب میں تاک ہیں ۔ چسم روز کریک پہ حملہ کرکے وہاں پہ موجود بوگے کے قابض آدمیوں کو ٹھکانے لگاکر شہر کو آزاد کراتا ہے اور پھر اسی لعنتی بکاؤ شیرف کے ھاتھ بوگے کو پیغام بیجھتا کے شہر میں نے چھڑالیا ہے اگر ہمت ہے تو آجاؤ مقابلہ کے لیے ۔ بس پھر وہ وہ کاروائیاں شروع ہوجاتی ہیں جو ایک فلمبین ایک بہت ہی اچھی فلم سے توقع کرتا ہے ۔ کمال تو یہ ہے کہ جو جانباز ایما کے پئسے کے عوض جنگ لڑنے آئے تھے اب وہ اپنی عزت بقا اور انسانیت کی جنگ لڑ رہے ھوتے ھیں ۔ یہ فلم ضرور دیکھیں آپ بہت لطف اندوز ھونگے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)