تازہ ترین

News Detail

Shahid 2012 movie review

جن لوگوں کو بائیو گرافک فلمز میں دلچسپی ہے ان کے لئے انوراگ کیشپ کی پروڈیوس اور ہنسل مہتا کی ڈائریکٹ کردہ فلم "شاہد" نعمتِ بے بہا سے کم نہیں ہے شاہد اعظمی نامی انڈین مسلم ایڈوکیٹ کی زندگی پہ احاطہ کرتی یہ فلم امید و انسپائریشن کا ایسا استعارہ ہے جو رگ و پے میں سنسنی اور اُس جوان و جواں ہمت مسلمان لڑکے کے لئے محبت و عقیدت بھر بھر دیتا ہے جس نے اپنی 32 سالہ مختصر زندگی بےگناہ مسلمانوں کی زندگیوں کے لئے وقف کر دی 14سال سی کمسنی میں بابری مسجد (1992) کی شہادت بعد پھوٹے فسادات کے دوران اسے دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے اور سات سال کے لئے جیل بھیج دیا جاتا ہے .. ناکردہ گناہوں کے ضمن میں ملی ان چاہی سزا دوران ہی وہ تعلیم پاتا ہے اور 2003 میں ایک Criminal Lawyer کے طور پہ اپنا کیرئیر شروع کرتا ہے ، اسوقت شہرت پاتا ہے جب 7/11 کے ممبئی دھماکوں کے شبے میں پکڑے جانیوالے مسلمان ملزمان کو باعزت چھڑا لاتا ہے سات سال کے مختصر عرصے میں وہ اپنی مدلل و مشاق وکالت اور جوش و جذبے بھری محنتِ شاقہ سے سترہ مختلف مسلمان ملزمان کو رہائی دلواتا ہے ُان ایوانوں سے جہاں ناانصافی تو موقعہ بے موقعہ بٹتی ہے ، خوش قسمتی کو تلاشتے بد قسمتوں کے لئے انصاف کے مواقع خال خال ہی دستیاب ہوتے ہیں اُسکے اپنے الفاظ میں "میرے ساتھ ہوئی ناانصافیوں نے مجھے انصاف لینا سکھا دیا ہے اور خدا نے مجھے بتلا دیا ہے کہ انکی مدد کروں جن سے بذات خود مدد بھی روٹھی روٹھی پھرتی ہے" فلم کی IMDb ریٹنگ 8.3 ہے جو اسکے اعلی' و بالا ہونے کی بھرپور غماز ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)