تازہ ترین

News Detail

Lock(indian punjabi) movie review

Lock(indian punjabi) فلموں میں انوکھا اسکرپٹ اور نئی طرز کی کہانی ہمیشہ سے دلچسب لگتی ہے پالی وڈ فلم لاک کو دیکھنے والے کہانی کی تعریف کیئے بنا نہیں رہ سکتے فلم سسپنس سے بھرپور ہے گپی گیروال اور گھکی صاحب کی فلمیں ہمیشہ سے دیگر پنجابی سینما میں اپنی ساکھ رکھتی ہیں موجودہ فلم ایک دوبئی سے آئے ہوئے شخص کی کہانی ہے جسے کال گرل کیساتھ وقت گزارنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملتی تو اپنی خالی دکان میں جاگھستا ہے اور اپنے دوست کے ذریعے باہر سے لاک لگوا دیتا ہے کسی وجہ سے دوست مقررہ وقت پہ لاک نہیں کھول پاتا اور اسے ساری رات اور اگلا سارا دن لڑکی کیساتھ اسی خالی دکان میں گزارنا پڑتا ہے فلم اتنی دلچسب ہے کہ ساری کہانی سنانے کو دل چاہ رہا ہے لیکن دلچسبی کو صحت مند رکھنے کیلئے مکمل سٹوری تجسس کے لاک میں رہنے دیتا ہوں بس اتنا بتا دوں کہ یہ ایک ایسے لاک کی کہانی ہے جس میں بند ہو کے کسی پہ بہت سے تالے کھل گئے روایتی پنجابی فلموں سے قدرے مختلف بہت جاندار کہانی والی فلم جس نے نہیں دیکھی اسے ابھی دیکھنی چاہیئے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)