تازہ ترین

News Detail

hidden figures movie review

hidden figures عورت ہونا ایک فخر ہے ایک غرور ہے مگر عورت ہونے کے بعد مردوں کے اس معاشرے میں آگے بڑھنا ایک ایسا خواب ہے جؤ شرمندہ تعبیر تو ہو جاتا ہے مگر اس خواب کو پورا کرنے میں جن جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ شاید ایک عورت ہی بہتر جان سکتی ہے ۔ اور پھر اگر عورت ساٹھ کی دہائی کی ہو تو یہ سب انتہائی کٹھن لگتا ہے ۔ دوسری طرف انسانی سماجی زندگی کو جس قدر نقصان ذات پات اور رنگ نسل کے تعصب نے دیا شاید ہی کسی اور چیز نے دیا ہو ۔ اور پھر فرض کریں کہ ایک ایسی کہانی جس میں عورت کی جدوجہد دکھائی گئی ہو ۔ ساٹھ کی دہائی میں دکھائی گئی ہو اور یہی نہیں وہ عورت سیاہ فارم بھی ہو تو پھر اس کو پندرہ بیس منٹ بھاگ کر اپنے آفس سے صرف واش روم استعمال کرنے جانا پڑتا ہے ۔ hidden figure بھی ایک ایسی ہی کہانی ہے ۔ یہ ناسا میں کام کرنے والی ان تین خواتین کی کہانی ہے جؤ آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتی ہیں ہمت اور قابلیت بھی رکھتی ہیں مگر سماج ابھی تک ان کو قبولنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ ہم نے دنیا میں بہت بڑے بڑے معرکے دیکھے ہیں مگر ہم ان سب کے پیچھے ان سب کو سر انجام دینے والے لوگوں کو نہیں جانتے ۔ یہ بائیو گرافی ایسی ہی تین خواتین کی ہے جن کی وجہ سے دنیا کی تاریخ کا ایک بڑا معرکہ سر انجام پہنچا ۔ کسی بھی فیلڈ میں " پہلا " ہونا بہت فخر کی بات ہے ۔ یہ تینوں بھی اپنی اپنی فیلڈ میں پہلی تھیں ۔ فلم کی کہانی کیا ہے ۔ اور یہ کیسے ممکن ہوتا ہے اس کے لئے آپ کو یہ فلم دیکھنا ہو گی ۔ انتہائی شاندار فلم انتہائی خوب صورتی سے بنائی گئی ۔ اور میں فلم کے ڈائریکٹر کی تعریف کروں گا جس نے ہر ایک سین میں ایک ایک ثانوی کردار کی پوری پوری کیفیت کو کیمرہ کی آنکھ سے ہمیں دکھایا ۔ فلم کا ٹیمپو آپ کو شاید کچھ سلوو لگے مگر فلم کے آخر میں آپ یقینا یہ ضرور کہیں گے کہ " وقت ضائع نہیں ہوا " IMDb پہ اس فلم کی ریٹنگ سات اشاریہ آٹھ ہے ۔ جؤ کہ اس کے قابل دید ہونے کا اچھا خاصا ثبوت ہے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)