تازہ ترین

News Detail

Zaira waseem acting in Secret Superstar

جی ابھی ابھی فلم دیکھ کے آئے ہیں ، سیکرٹ سپر سٹار … اچھی فلم ہے لیکن بہت extra ordinary نہیں ہے . ایک دفع دیکھنے کے لئے بہت بہتر ہے . فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے پوری کوشش کی جائے تو انسان کامیاب ضرور ہوتا ہے . فلم میں بعض جگہوں پہ کچھ زیادہ ہی لمبی لمبی چھوڑ دی گئی ہیں لیکن جناب ، فلم ہوتی ہی exaggeration ہے ، تو اس فلم میں بھی کچھ یہی سین ہے . اس میں جذباتی رونے دھونے بھی ہیں لیکن کچھ میسجز بھی ہیں. ہمارے کچھ دوست کہ رہے ہیں کہ مسلمانوں کو بہت سخت گیر دکھایا گیا ہے . بچوں اور بیویوں کو نافرمان بننے کی ترغیب دی گئی ہے لیکن … میرے خیال سے اس میں بھی فلم بینوں کے لئے ایک بہت ضروری سبق پوشیدہ ہے . اگر آپ ایک باپ ایک شوہر ہیں تو آپ کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ اعتدال کے رستے پہ چلیں. بیوی اور بچوں پہ اگر آپ کا رعب ہے تو ساتھ ساتھ کچھ تھوڑا دوستی اور فرنکنس کا ہونا بھی بہت ضروری ہے تا کہ بیوی بچے آپ کی اجازت سے اپنے شوق پورے کریں اور ساتھ ساتھ آپ ان کو گائیڈ بھی کر سکیں. بہت زیادہ سختی …. ٹکراو اور تخریب کا باعث بنتی ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں . فلم کا مرکزی کردار زائرہ وسیم ہیں ، سترہ سالہ ایکٹر، آج ہی ان کا برتھ ڈے ہے .اس سے پہلے یہ دنگل فلم میں عامر خان کے ساتھ آ چکی ہیں . بہت زبردست ان کی پرفارمنس تھی . پہلے مجھ سمیت کافی لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ یہ عامر خان کی بیٹی ہیں لیکن ہمارا خیال غلط تھا . ان کے والدین کا نام زاہد اور زرقا ہے اور ان کی پیدائش ٢٠٠٠ میں ، سری نگر میں ہوئی تھی جہاں اس زمانے میں ملیٹنسی اور مار دھاڑ عروج پہ تھی .زاہرہ کے چہرے کے فیچرز اور کمپلیکشن دیکھ کے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عام انڈین لڑکیوں جیسی نہیں . فلم کا سب سے بہترین حصہ ، وہ ہے جب زاہرہ ...عامر خان کے سٹوڈیو میں آ کے گانا ریکارڈ کرواتی ہے.وہ گانا ہی اصل چیز تھا کہ جس سے ثابت ہو کہ وہ سچ میں سپر سٹار ہے . اس گانے کو واقعی ایسے بنایا گیا ہے کہ فلم بین بہت انجوئے کرتے ہیں. اوور آل اچھی فلم ہے ، کامیاب جا رہی ہے ، اور مجھے امید ہے کہ آپ دیکھیں گے تو آپ بھی انجوئے کریں گے .

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)