تازہ ترین

News Detail

Secret Superstar Amir khan acting review

سوچ 'سیکرٹ سپر سٹار پر تحریر کرنے کی تھی لیکن بلال قریشی نے جاندار ریویو لکھ کر پہلے ہی دھماکا کر دیا. فلم میں دیکھائے گئے رشتوں کے مختلف زاویوں کو بہترین خراج بخشا ہے. سوچا پھر کچھ اور اینگل سے بات کر لیتے ہیں. بات مووی پر نہیں اِس کردار پر کر لیتے ہیں جسے دنیا جانتی ہے " ایکے" کے نام سے. جس کی موجودگی کچھ اچھا ہونے کی پیشگی ضمانت رکھتی ہے. ایک ایسا نام جو کسی انٹرٹینر کا نہیں' یہ نام تو اک نشے کا ہے. ایسا نشہ جو نس نس کو جذبات سے بھرنے کا جادو جانتا ہے. قیامت سے شروع ہو کر قیامت تک جانے کتنے حشر برپا کرنے ہیں ابھی اس انسان نے. صدیاں بدلتے تو لوگوں نے دیکھی ہوں گی لیکن صدی کے بدلنے پر اِس انسان کی جو جُون بدلی ہے وہ دیکھنے کے لائق ہے. نئی صدی کی ابتدا سے شروع ہونے والا اچھوتا انداز اور گزشتہ صدی کا رومانی دور... دو بالکل مختلف فیز دیکھنے کو ملتے ہیں. یوں محسوس ہوتا ہے کوئی کُلیہ سمجھ لیا ہو اس خان نے دلوں پر راج کرنے کا. دل چاہتا ہے ' لگان 'منگل پانڈے 'رنگ دی بسنتی ' تارے زمین پر ' تھری ایڈیٹس ' پی کے ' دنگل ہو یا حالیہ سیکرٹ سپر سٹار... ہر مووی تھیسیز لکھنے لائق ہے. گزشتہ میں "غلام" مووی موجودہ کا عکس رکھتی ہے. لیکن ' دل ہے کہ مانتا نہیں 'ہم ہے راہی پیار کے ' انداز اپنا اپنا ' باغی ' رنگیلا ' راجہ ہندوستانی ' من ' بازی ' دل ' عشق اور آرتھ بھی ہندوستانی سینما میں اپنا الگ مقام رکھتی ہیں. اِس مہا پُرش نے پروگرام "جنتا کی عدالت میں اپنی شخصیت کی کئی پرتوں کو اتارنے کے علاوہ اپنے سنجیدہ پروگرام "ستیہ مے وجیتے" سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیا. پینسل کی جگہ خود کو پرکار میں پرو کر درست دائرے کھینچنے والے اس انسان کو دل میں جھونپڑی بنا کر بسنے کا ہنر آتا ہے. جانے اور کتنی مٙہابھارت رٙچانے والا ہے یہ ہندوستان کا ٹھگ... عامر خان...

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)