تازہ ترین

News Detail

Movie: Golmaal Again

اس فلم کے ریویو پر زیادہ وقت ضائع نہیں کروں گا، ریویو لکھنا ہی نہیں چاہ رہا تھا لیکن لوگوں کو آگاہ کرنے کی خاطر سوچا ایک چھوٹا سا ریویو لکھ ہی دیا جائے۔۔ (بقول روہت شیٹی) روہت شیٹی کی اس فلم میں جو نئی چیز ھے وہ ھے اس فلم کا سسپینس اور یقین جانئے فلم کا سسپینس اتنا بےکار ھے کہ آپ اسے پہلے سین میں ہی پکڑ لیں گے اور سسپینس پکڑنے کے بعد انٹرویل تک آپکے لئے یہ فلم بےکار ھے، فلم میں اگر کچھ انجوائے کرنے لائق ھے تو وہ ھے نانا پاٹیکر کی بیگ گراؤنڈ میں جاندار ڈائیلاگ ڈیلیوری اور سنجے مشرا کی ہمیشہ کی طرح دمدار اداکاری۔۔ بہرحال یہ فلم سینیما میں دیکھنے سے بہتر ھے کچھ عرصہ انتظار کرکے لیپ ٹاپ پر اچھے پرنٹ میں دیکھ لی جائے نہ بھی دیکھیں تو بھی چلے گا۔۔ کافی سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ روہت شیٹی کی فلموں کی واحد خوبی یہ ھے کہ دوسری فلموں کی طرح یہ بھی​ آخر کو ختم ہو ہی جاتی ہیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)