تازہ ترین

News Detail

Spoilers ahead movie review

ام اژدار ڈینیرس ٹارگیرین کے مطابق میرا بھائی وسیرس گھٹیا،نیچ ذات،کمزور اور بے غیرت انسان تھا لیکن پھر بھی میرا بھائی تھا۔ وسیریون وہ کرے گا جو میرا بھائی نہیں کر سکا۔ اور ام اژدار کا کیا ہوا سچ ثابت ہوا اور شہزادہ وائٹ واکرز کو بھسم کرتے ہوئے شاہ شب (نائٹ کنگ) کے بھالے سے شہید ہو گئے۔ شہزادے کی شہادت میں سب سے بڑا ہاتھ حرامیِ شمال جون سنو کا ہے جو اُمِ وسیریون کو پاس کھڑا دیکھنے کے باوجود بھی مردوں کی فوج سے لڑتا رہا اور شاہ شب نے موقع دیکھتے ہوئے برف کا بھالا وسیریون کی گردن کے آرپار کر دیا اور شہزادہ وسیریون کی چینخیں ملکہ کے کانوں میں سنائی دیں۔ ساری نگاہیں وسیریون کی طرف تھیں اور سبھی امید کر رہے تھے کہ یہ جھوٹ ہو۔ وسیریون تیزی سے برف بنے سمندر کی طرف گر رہا تھا اور ملکہ کی امیدیں بھی دم توڑ رہی تھیں۔ اوہ سات خداؤ دیکھو میرا بیٹا گر رہا ہے اور تم اوپر بیٹھے دیکھے جا رہے ہو۔ وسیریون کی گردن سے خون کی دھار پھوٹ رہی تھی اور پھر دھڑام کی آواز سے برف کی سطح پر دھماکہ ہوا اور وسیریون برف میں سمانے لگا۔ اوہ خدایا اس کی آنکھوں میں وہ آخری امید کہ میری ماں مجھے بچائے گی۔ وہاں موجود ہر آنکھ نم ہو گئی ہو گی۔ شہزادہ وسیریون کی جوانی کرب و بلا سے بھری ہے۔ ایک سال کی عمر میں اس نے بھائیوں کے ساتھ مل کر ایسوس میں جادوگر کو جلایا پھر براووس میں اس کی ماں نے اسے قید کر دیا اور ساتھ اس کا بھائی رھیگال بھی تھا۔ دو سال بعد حرامیِ مغرب ٹیرین لینسٹر (جس کے مطابق ہر بونا اپنے باپ کی نظر میں حرامی ہی ہوتا ہے) نے آزاد کیا۔ میرین میں اسے دو انسانوں کو کھانے کا موقع ملا اور پھر ڈریگن سٹون میں خوشی خوشی پہنچے لیکن کبھی وسیریون کو اصل مہم جوئی کا موقع نہیں ملا۔ یہ پہلا موقع تھا اور اسی میں ان کی شہادت ہو گئی۔ بد قسمتی سے وسیریون کا جنازہ نہیں ہو سکا کیونکہ شہزادے کی لاش کو نکال کر ساتھ لے جانا امِ اژدار کے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)