تازہ ترین

News Detail

southpaw movie review

اس فلم کو چُننے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ اس فلم سے ہمت نہ ہارنے کا سبق اور جوش و جزبہ ملتا ہے۔ دوسرا اپنی فیملی کے لیے کُچھ بھی کر گُزرنے کا جزبہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ خیر، پہلے تو میں اِس فلم کے نام کے بارے میں بتاتا چلوں۔ southpaw باکسِنگ (boxing) کی اصطلاح میں باکسر کے کھڑے ہونے کے ایک انداز کو کہتے ہیں۔ یہ کہانی ایک مشہور باکسر(Billy "the Great" Hope) کے گِرد گھومتی ہے۔ جو کہ ایک ناقابلِ شکست باکسر ہے اور جِسکا 0-43 کا ریکارڈ ہے (یعنی کہ وہ 43 میچز میں سے کوئی میچ نہیں ہارا) اور ورلڈ چیمپین بھی ہے۔ فلم کے شروع میں اُس کی ایک لڑائی دِکھائی جاتی ہے۔۔ جِس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوتا ہے۔ اُس کی وجہ یہ ہوتی ہہ کہ وہ مُکوں (punches) کا دفاع نہیں کرتا اور اپنے مُنہ سے روکتا ہے(عادتً)۔۔۔ اُس کی بیوی کو اُس کا اس طرح سے لڑنا بالکل نہیں پسند ہوتا (اُس کے نزدیک اس کا اُن کی بیٹی (جو کہ کافی چھوٹی ہوتی ہے) پر بہت بُرا اثر پڑھ سکتا ہے۔) لڑائی جیتنے کے بعد ایک اور باکسر(Escobar) اُس کو چیلنج کر دیتا ہے۔۔۔ جَس کو وہ منع کر دیتا ہے۔۔۔ اِسی طرح ایک پارٹی میں بھی جب اُن کا آمنا سامنا ہوتا ہے تو وہ پھر چیلنج کر دیتا ہے بِلّی ایک بار پھر منع کر دیتا ہے تو Escobar اُس کی بیوی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے جس پر بِلّی آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور اُن دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔ دریں اثنا گولی چلنے کی آواز آتی ہے جو کہ بِلّی کی بیوی کو جا لگتی ہے اور وہ موقع پر ہی دم توڑدیتی ہے۔۔ اس سانحہ کا بِلّی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔۔ بیوی کے مارے جانےکے غم میں وہ شراب نوشی شروع کر دیتا ہے اور اپنا ایکسیڈنٹ بھی کروا بیٹھتا ہے۔۔ پھر اُس کا ایک باکسر کے ساتھ میچ ہوتا ہے اور وہ بے دِلّی سے لڑتا ہے۔۔ اُس کو بہت مار پڑھ رہی ہوتی ہے تو ریفری میچ رُکوانے کا سِگنل دے دیتا ہے۔۔ جِس پر بِلّی ریفری کو منع کرتا ہے اور ساتھ ہی غلطی سے مُکّہ جڑھ دیتا ہے۔۔۔ اس کے ساتھ ہی بِلّی پر ایک سال کی پابندی لگ جاتی ہے اور کافی بھاری جُرمانہ بھی ہو جاتا ہے۔ اور اپنا معاہدہ پورا نہ کرنے پر بِلّی سے پیسوں کی وصولی کے لیے اُس کا گھر نیلام کر دیا جاتا ہے۔ اور عدالت اُس کی بیٹی کو ایک ٹرسٹ کے حوالے کر دیتی ہے کیوں کہ اُن کے نزدیک ایک شرابی، بے گھر اور بے روزگار باپ اپنی بیٹی کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔۔ پھر وہ ایک جِم (Gym) میں صفائی کرنے کی نوکری شروع کرتا ہے۔۔ اُس کی بیٹی کو اُس سے نفرت سی ہونے لگتی ہے۔۔ اُس کو لگتا ہے کہ میرا باپ جان بوجھ کر مُجھ سے پیچھا چُھڑانا چاہتا ہے۔ دریں اثنا Escobar ورلڈ چیمپین بن جاتا ہے۔۔ پھربِلّی کے سر پر اُس سے بدلہ لینے کا بھوت سوارہو جاتا ہے۔۔ اب آگے بِلّی اور اُس کی بیٹی کا کیا بنتا ہے اور کیا بِلّی بدلہ لینے میں کامیاب ہوتا ہے یہ نہیں یہ جاننے کے لیے فلم ضرور دیکھئیے۔۔۔ میں جب بھی مایوسی کا شکار ہوتا ہوں تو اِس فلم کو دیکھ لیتا ہوں۔ ایک نیا جوش وجزبہ محسوس ہوتا ہے۔ آپ اِس چھوٹی سی کاوِش پر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئیے گا۔ آپ کی حوصلہ افزائی سے مُجھے مزید فِلموں پر تبصرہ کرنے کی ہمت ملے گی۔ شُکریہ!

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)