تازہ ترین

News Detail

Judwa 2 movie review

مانتے ہیں کہ یہ فلم بالی ووڈ کی سوپر ڈوپر ہٹ فلم جڑواں کا سیکویل ھے، یہ بھی مانتے ہیں کہ اس فلم کی سٹار کاسٹ بہت اعلیٰ ھے، اور تو اور یہ بھی مانتے ہیں کہ ڈیوڈ دھون بالی ووڈ کے بہترین ڈائریکٹرز میں سے ایک ھے۔۔ لیکن ایک بات آپ بھی مان لیں کہ اب فلم بین ایسی بیہودہ فلمیں (جن میں صرف سٹارڈم کا یوز کیا جائے) سینیما تو دور لیپ ٹاپ یا ٹیلیویژن پر بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔۔ وہ تمام لوگ جو یہ فلم دیکھنے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں ان سے کہنا چاہوں گا کل سکون سے گھر بیٹھ کر پاکستان اور سری لنکا کا ٹیسٹ میچ دیکھیں اور میچ نہیں پسند تو شیخ رشید کے ٹاک شوز دیکھ لیں، اور نیوز بھی نہیں پسند تو 2006 کا فٹبال کپ دوبارہ سے دیکھ لیں اگر فٹبال بھی نہیں پسند تو سندھ والے سی ویو دیکھ لیں، پنجاب والے داتا دربار ہو آئیں، خیبرپختونخواہ والے مری ہلز ہو آئیں اور بلوچستان والے ٹرک میں بیٹھ کر لانگ ڈرائیو پر نکل لیں لیکن خدارا اپنے اڑھائی گھنٹے اس فلم پر برباد نہ کریں۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)