تازہ ترین

News Detail

Qaidi band movie review

قیدی بینڈ 2017 (نام اچھا نہیں ، پر فلم اچھی ہے) پاکستان میں اس وقت 97 جیل آپریشنل ہیں، جن میں قیدیوں کی کیپسٹی 45210 ہے ،جیل نہ ہونے اور جو ہیں ان میں جگہ کم ہونے کے سبب 45 ہزار کیپیسٹی والے جیلوں میں 71567 قیدی قید ہیں جو اب 80000 کے قریب پہنچنے کو ہیں ، شاید یہ بات آپ کو ہضم ہو جائے لیکن اس سے بھی الارمنگ صورت حال یہ ہے کے کم و بیش 50000 قیدی انڈر ٹرائل ہیں ، جو فی الوقت مکمل بے قصور ہیں جو ہمارےلیگل سسٹم جو یقینااتنا تھکا ہوا ہے یا سلو ہے یا لیگل اڈوائزر کی کمی ہے کہ یہ اس سے زیادہ تیز کام کر ہی نہیں سکتا (ہاں بڑے بڑے کیسوں کے سو ماٹو نوٹس لازمی لے سکتا ہے)ا اور اسی ٓ کمزور سسٹم کی وجہ سے یہ بے قصور قیدی بعض اوقات 5 سے 20 سال تک کی قید جھیلنے کے بعد بے قصور ٹھہرتے ہیں اور اُن کو با عزت بری کر دیا جاتا ہے، کتنا بڑا مذاق ہے ایک آزاد زندگی کے ساتھ ، آزادی کے ساتھ، خلقِ خدا کے ساتھ ! قانون کی شق نمبر 745 کے تحت ہر قیدی واسطے 18 اسکوئر میٹر جگہ ہے جو ایک کمرے کا آدھا بنتا ہے، لیکن ہمارے ہاں اس شق کی کھلے عام دھیجیاں اڑائی جاتی ہیں۔ یہ ساری تمہید اور قانونی ری ویو اس واسطے لکھا گیا کہ آپ یہ فلم Qaidi Band 2017 صیح سمجھ سے دیکھ سکیں۔ حبیب فیصل کی لکھی اور ڈاریکٹ کی گئی فلم بلکل الگ لگی ، (یہ صاحب اس سے پہلے ایک ہٹ فلم "دو دونی چار" دے چکے)کہ سارے کے سارے نئے چہرے فلمائے گئے، مجھے اس فلم میں جونئیر رنبیر کپور اورجونئیر عالیہ بھٹ مل گئی ، فلم کئی لحاظ سے اچھی ہے، لمحہ با لمحہ بدلتا اور اچھوتا میوزک، مضبوط اسکرین پلے، حیران کن جیل کے خود کار بنائے گئے مناظر ، ایریل نظارے، قیدی بنائے گئے اداکاروں کے ایک دوسرے سے اچھے تال میل، فلم کی پیس ایک دم بڑھیا جو آخر تک کم نہ ہوئی ۔ ہر لمحے آپ کا جی لگائے رکھے گی، فلم انٹرول تک جذباتی نہیں ہوتی جس تک آپ خوب انٹرٹین ہو ں گے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم کی بہادری کو داد دینی چاہیئے کہ جب اُن کو معلوم تھا کہ اسی موضوع پر فرحان اختر کی "لکھنو سینٹرل" بھی ریلیز ہو رہی ہے جو ایک حسن اتفاق ہی تھا مگر یہ فلم پھر بھی ریلیز ہوئ بھلے اتنی توجہ نہ لے پائی لیکن پھر بھی نئے چہروں کے ساتھ اتنا بڑاھیا کام ، شابشی ہے۔ ایک شروعاتی میوزیکل اور اخیر لمحے جذبات کا تجزیہ کرتی ایک اچھی ٹائم پاس فلم۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)