تازہ ترین

News Detail

Bambukat movie review

بمبوکاٹ نام کا لفظ بہت سنا خاص طور پر گاوں میں پرانے بابوں سے..پھر اس کا عملی مظاہرہ بھی 1995.96 میں دیکھا جب میرے گاوں کے ایک ان پڑھ جینیئس نے ٹیوب ویل چلانے والے چھوٹے ڈیزل انجن کو ایک آہنی ڈھانچے پر فٹ کرکے اور بائیک کا ہینڈل لگا بمبوکاٹ تیار کیا یہ اور بات ہے کہ جب وہ چلاتا تو گاوں والے ڈانگیں اٹھا کر اس کے پیچھے ہوتے کافی دنوں سے میں اس پیج پر پنجابی سینما کی تعریفیں پڑھتا رہا پھر سونےپر سہاگہ یہ کہ دل اوبھ سا گیا بمبئی وڈ کی فلموں سے.. پنجابی سینما کی باتاں اور تعریفاں سن سن کے جب آنکھیں تھک اور کان پک گئے تو بسم اللہ پڑھ کے اور انکھیں بند کرکے انگلی لسٹ پر رکھی تو پہلی فلم بمبوکاٹ نکلی ڈاون لوڈ کرکے جوں جوں دیکھتا گیا ویسے ویسے خود کو کوستا گیا کہ اب تک کہاں جھک مارتا رہا ہندی فلموں میں... کہانی سیدھی اور سادی سی گاوں کی روزمرہ کی زندگی والی ہے..چھوٹی چھوٹی کمینی کمینی سی خوشیاں اور غم دکھ الجھنیں حسرتیں اور خواہشیں ہیں بے ساختہ اداکاری ہے اور سب سے بڑھ کر اس میں ہندی فلموں والی کوئی بیغیرتی نہیں ہے بس ایک بات کہوں گا کہ پنجابی سینما ارتقاء کے مراحل میں ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بہترین موویز سامنے آرہی ہیں کم ازکم ہندی سینما سے بہتر ہے. ویسے اس مووی پر پہلے تبصرہ آچکا ہے سوچا میں بھی آپ کو اپنی ماہرانہ آراء سے بور کر لوں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)