تازہ ترین

News Detail

Movie series top series

1: Hunger Games (IMDB Rating 7.2) 2: Catching Fire (IMDB Rating 7.6) 3: Mocking Jay-1 (IMDB Rating 6.7) 4: Mocking Jay-2 (IMDB Rating 6.6) Director: Gary Ross Lead characters: Katniss Everdeen (Jennifer Lawrence), Peeta Mellor ( Josh Hutcherson) and Gale Hawthorne (Liam Hemsworth). "بھوک تماشا" تجسس سے بهرپور، دہشت انگیز اور روانی خون کو مہمیز کر دینے دلچسپ کہانی ہے جو بھوک تماشا تدوین(Hunger Games Trilogy) ماخوذ ہے. میں بنیادی طور پر کتب بین ہوں. ایک جمعرات کی شب میں نے اس تدوین کی پہلی فلم دیکھی اور اگلی شام لائیبریری سے تینوں حصے اٹھا لائی. اتوار کی سہ پہر تک میں تینوں حصے ہضم کر چکی تھی. ???? یە کہانی شمالی امریکا کی Post epocalyptic (خیالی) ریاست پینن (Capitol of Penen) کے متعلق ہے جو 12 اضلاع پر مشتمل ہے. تمام اضلاع پر مٹھی بھر کرپٹ حکمران مسلط ہیں. اس کا صدر ہر وقت گلاب کا پھول اپنے ساتھ رکھتا ہے اور گاہے بگاہے اسے سونگھتا رہتا ہے. صدر نے جس کو ختم کروانا ہوتا ہے اس کے کمرے میں گلاب بهجوا دیتا ہے. اس گلاب کے پیچھے اصل راز کیا ہے؟ آپ دیکھ کر ہی جان پائیں گے ???? رومی عہد کی طرح ریاست پینن میں بھی عوام کو کھیل تماشے کے زریعے محظوظ اور مصروف رکھا جاتا ہے تاکہ وە بد نیت حکمران طبقے کے خلاف آواز نە اٹھائیں. ان کھیلوں کا انعقاد سال میں ایک بار ہوتا ہے اور ہر ضلعے سے دو کهلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے. کهیلوں کے لئے ایک ورچوئل تماشہ گاہ تخلیق کی جاتی ہے جس میں ماورائے عقل رکاوٹوں اور مرحلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے. ان جان لیواہ مراحل کو عبور کرنےکے لئے ساتھی کهلاڑیوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا. کهیلوں کے اختتام تک جو ایک کھلاڑی زندہ بچ کر مخصوص مقام پر پہنچ جائے وہی فاتح ہوتا ہے. (اگر آپ نے کوئی ریئلٹی شو دیکھا ہے تو اس کانسپٹ کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں.) کہانی کا مین کردار کیٹنس ایک سولہ سالہ دوشیزہ ہے جس کا باپ جنگ میں مارا جا چکا ہے. ضلعے کے تمام وسائل پر ریاست پینن کا قبضہ ہے اور ضلعے میں قحط کی صورتحال ہے. کیٹنس کی ماں شدید علیل ہے اور خاندان کی ضروریات پوری کرنے کی ذمےداری اس نوعمر دوشیزہ کے کندھوں پر ہے. کیٹنس ایک ماہر تیر انداز ہے اور جنگل میں پرندوں اور چهوٹے جانوروں کے شکار کے ذریعے خاندان کی غذائی ضرورتیں پوری کرتی ہے. ضلعے کے گردا گرد آہنی باڑ ہے اور جنگل میں جانے کی اجازت نہیں. تاہم کیٹنس اور اس کا دوست گیل بوقت ضرورت یە قانون توڑتے رہتے ہیں. سال رواں میں جب کهلاڑیوں کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوتی ہے تو اس بار قرعہ کیٹنس کی چهوٹی بہن پرم روز (primrose) کے نام نکلتا ہے. کیٹنس کا دل دھک سے رہ جاتا ہے کیونکہ وە جانتی ہے کہ پرم روز بقا کی یە جنگ جیت نہیں پائے گی اور وە ہر صورت اپنی ننھی بہن کا تحفظ چاہتی ہے لہذا وە خود کو پرم روز کی جگہ پیش کردیتی ہے. ضلعے کا دوسرا کهلاڑی نانبائی کا بیٹا پیٹا (Peeta) ہے جس سے کیٹنس زیادہ واقف نہیں لیکن وە دل ہی دل میں کیٹنس کو چاہتا ہے. کهلاڑیوں کو کس طرح ٹیموں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ان کی تربیت کی جاتی ہے، کمرشلائز کیا جاتا ہے..سب پبلسٹی کا حصہ ہے. پیسے اور سہولیات کی ریل پیل، جدید انداز زندگی...سب دیکھ کر ان کی آنکهیں کھلی کی کهلی رہ جاتی ہیں. کیٹنس اور پیٹا بقا کی جنگ کس طرح لڑتے ہیں؟ دونوں میں سے کون بچ پاتا ہے؟ یە آپ فلمز دیکھ کر ہی جان پائیں گے. کہانی انتہائی جاندار ہے اور اس میں primative اضلاع کے ساتھ ساتھ capitol کو دکھایا گیا ہے جہاں جدید ترین سہولیات کے ساتھ ساتھ پرندوں اور جانوروں کے mutations بھی استعمال کئے گئے ہیں.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)