تازہ ترین

News Detail

Deathnote Review

Deathnote Review Cartoon series(Anime) Total episodes 37 IMDB 9/10 ویسے تو ہمارے لوگ فلموں کو دیکھنے کے زیادہ شوقین ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ کاڑٹوں بھی بچپن میں دیکھ چکے ہوتے ہیں مگر پھر بھی وہ جب بڑے ہوتے ہیں تو کاڑٹون کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں اور فلموں اور ٹی وی سیریز کو ترجیح دیتے ہیں. یہ اس لیے ہوتا ہے کہ وہ کاڑٹون میں کوئی جاندار کہانی نہیں پاتے اور اسے صرف بچوں کی تفریح سمجھتے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جاپان کی کاڑٹون انڈسٹری اتنی بہترین ہے کہ میرے مطابق فلمیں اور ٹی وی سیریز سے بھی جاندار plot اور سٹوری دیکھی جا سکتی ہے. میں نے بہت سی کاڑٹون سیریز دیکھ لی ہیں جن میں بعض کی episodes کی تعدار ہزار تک بھی ہے. لگتا ہے کہ میں بہت ہی فارغ انسان ہوں. خیر ان میں سے ایک کاڑٹون سیریز جس کا میں بتانا چاہتا ہوں اور recommend بھی کروں گا کہ آپ بھی یہ سیریز لازمی دیکھیں. میں دعوی' کرتا ہوں کہ جو سسپنس تھرل اس سیریز میں ہے وہ فلموں اور ٹی وی سیریز میں بھی نہیں ملے گا. اس سیریز کی کہانی ایک ہائی سکول کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے جس کو ایک دن سکول کے لان سے ایک نوٹ بک ملتی ہے جس پر deathnote لکھا ہوتا ہے. جوں ہی اس کو کھولتا ہے تو اس میں کچھ گائیڈ لائنز و رولز لکھے ہوتے ہیں. اس کتاب کی بدولت وہ اس کتاب کے اصلی مالک death god کو دیکھ سکتا ہے اور گفتگو بھی کر سکتا ہے. اس کتاب میں جس کا بھی اصلی نام لکھا جائے وہ heart attack سے مر جاتا ہے اور اس طالب علم کو یہ کام بہت دلچسپ لگتا ہے جس سے وہ ملک کے تمام criminals کو مارنے کی تھان لیتا ہے. ملک میں بہت تشویش پیدا کو جاتی ہے سو Detective L اس کا سبب پکڑنے کے لیے اپنا کام شروع کر دیتا ہے اور پھر یوں دو شاندار دماغوں کی جنگ شروع ہوتی ہے. آپ L کے دماغ کو داد دیں گے کہ وہ کس طرح اس کے سبب تک پہنچتا ہے اور پھر اس طالب علم kira تک پہنچ جاتا ہے. لیکن kira بھی کچھ کم گیم نہیں کرتا یہاں تک کہ وہ L کو مارنے میں بھی کامیاب ہوجاتا ہے مگر L کا ایک ہونہار شاگرد اپنے استاد کا بدلہ لیتا ہے.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)