تازہ ترین

News Detail

Stranger Things 2016 review

سٹرینجر تھنگStranger Things 2016 ایک سائنس فیکشن اور ہرر سیریز ہے جو 1980 کے بیک گرؤنڈ میں فلمائی گئی ، IMDB پر اس کی ریٹنگ 9 ہے، 250 کی لسٹ میں سے 38 نمبر پر برجمان ہے 21 Nominations کے جیتے کے بعد 74 مختلف کیٹیگری کے لیئے نامزد ہے ، ٹی وی سیریز کا دوسرا سیزن اکتوبر 2017 میں لانچ ہو رہا ہے ۔ تو یہ خوش عین ہے کہ اچھی چیز دیکھ کر اُس کا اگلا حصہ بھی مہینے بھر میں آپ کی آنکھوں اور کانوں کی سماعت کو ٹکرانے والا ہے :) نیٹ فلیکس Netflix (یاد رہے نیٹ فلیکس کمال کی پروڈیکشن دے رہا ہے پچھلے کچھ سالوں سے )کے بینر تلے بنائی گئی یہ سیریز کچھ اس حساب سے بھی بہتر رہی کہ 1980 کا جو ٹچ دیا گیا وہ نہایت مضبوطی سے فلمایا اور دکھایا گیا۔اور کامیاب بھی ٹھہرا، (ہاں ایک نیگیٹو چیز مجھے لگی کہ گورنمنٹ اس ڈرامے میں بلکل ہی نیگیٹو رول میں نظر آئی جو بڑا عجیب لگا ) کہانی میں بعض دفعہ اتنی تھرلنگ، سسپنس اور ہُرر سین فلمائے گئے کہ مجھے کئی لمحوں پر ڈرامہ روکنا پڑا (ڈر سے :) ) کہانی میں ایکٹنگ بڑی مضبوط رہی خاص کر ننھے اداکاروں کی جنھوں نے ڈرامے کو مضبوطی دی، بڑے اداکاروں میں David Harbour اور Winona Ryder نے ایکٹنگ میں ایسی جان ڈال دی کہ ڈرامہ اپنی ٹاپ پر پہنچ گیا ، اگر آپ مکمل فٹنگ اور سٹنگ میں کوئی سریز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیئے جو آپ کو پہلی قسط میں ہی اپنے سحر میں لے ، لے گی اور سلسلہ تب ہی ختم ہو گا جب پوری آٹھ اقساط مکمل نہ ہو جائیں ۔اور یقینا یہ دیکھنے کے بعد آپ ٹی وی سیریز کی جانب مائل ہوں گے اور ایک لمبی کہانی کا Taste لیں گے۔ "Chapter One: The Vanishing of Will Byers" "Chapter Two: The Weirdo on Maple Street" "Chapter Three: Holly, Jolly" "Chapter Four: The Body" "Chapter Five: The Flea and the Acrobat" "Chapter Six: The Monster" "Chapter Seven: The Bathtub" "Chapter Eight: The Upside Down"

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)