تازہ ترین

News Detail

فلم: آنکھوں دیکھی. 2014 Movie : Ankhon dekhe

فلم: آنکھوں دیکھی. 2014 یہ فلم شاید میں 15 دفعہ دیکھ چکا ہوں اور اس وقت 16 ویں دفعہ دیکھ رہا ہوں. ???? اس مووی کی کوئی کہانی نہیں بس ایک بوڑھے کے حالات دکھائے گئے ہیں جسکے دماغ پر ایک خبط سوار ہوگیا ہے کہ اپنی آنکھوں دیکھی کے علاوہ کسی بات پر یقین نہیں کروں گا. اس فیصلے کے بعد وہ کیسی بہکی بہکی باتیں کرتا ہے اور لوگوں کے کس کس طرح کے برتاؤ کو سہتا ہے یہی سب فلم میں دکھایا گیا ہے. یہ ایک باقائدہ آرٹ مووی ہے. جس میں کوئی گلیمر نہیں. اندرون شہر کا کلچر بہت واستھوکتا سے دکھایا گیا ہے. پوری فلم میں باتیں ہی باتیں ہیں ایسا لگتا ہے کہ اسکا سکرپٹ دوسری فلموں کی نسبت خاصہ لمبا ہوگا. اور ہلکے پھلکے مزاح سے بھرپور سکرپٹ ہے بھی بہت جاندار.مزاح کے علاوہ سکرپٹ میں جو خاص بات ہے اسکی وضاحت کے لئے مجھے پروپر الفاظ نہیں مل رہے. اچھی ووکیبلری والے حضرات سے مدد درکار ہے. فلم میں بہت سارے اداکاروں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں لیکن سنجے مشرا ہی نمایاں نظر آتے ہیں. یوں سمجھ لیجئے جس طرح مانجھی میں نواز الدین صدیقی پوری طرح چھائے رہے, اس طرح آنکھوں دیکھی میں سنجے مشرا کے کردار راجے بابو نے باقی سب کو دبا کر رکھا ہے. مشرا صاحب کی اداکاری بھی لاجواب ہے ان کی معصومانہ ادائیں بہت مزہ دیتی ہیں. باقی اداکاروں کی ایکٹنگ پے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی. چند سینز میں چھوٹی موٹی غلطیاں بھی ہیں جہاں ری ٹیکس درکار تھے. بیک گراؤنڈ میوزک بہت اچھا ہے جو اندرون شہر کے ماحول کے ساتھ بہت اچھی طرح میچ کرتا ہے. آرٹ فلم ہونے کے باوجود پورے دورانیے میں کوئی نہ کوئی نئی بات یا نیا شوشہ بار بار چھوڑا جاتا ہے جو ناظرین کو بور نہیں ہونے دیتا. چند سینز اتنے دلچسپ ہیں کہ بار بار دیکھ کر بھی جی نہیں بھرتا. مثالیں نہیں دے سکتا ریویو پہلے ہی کافی لمبا ہوچکا ہے. IMDB کی طرح میں بھی اس فلم کو 10 میں سے 8.1 نمبر دوں گا.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)