تازہ ترین

News Detail

One flew over the cuckoo's nest movie review

' ون فلِیو اوور دی کُکُوز نیسٹ ' کیا آپ نے کبھی پاگلوں کی محفل دیکھی ہے ؟ کبھی ان کی باتیں سنی ہیں جو وہ آپس میں کرتے ہیں ؟ نہیں دیکھی سنی ہوں گی کیونکہ پاگلوں کی باتیں کون سنتا ہے وہ واہیاتیں ہی مارتے ہیں۔ مگر اس فلم کا کمال یہ ہے کہ آپ بہت سارے پاگلوں کی باتیں اور ان کی حرکتیں غور سے دیکھیں گے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کسی ایک پاگل میں آپ اپنا آپ بھی تلاش کرنے لگ جائیں۔ جی ہاں اس فلم کا زیادہ حصہ آپ پاگل خانے میں گزاریں گے۔ کین کیسی کا مشہور زمانہ ناول جس کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ انہیں پسند نہیں تھا کہ اس پر فلم بنائی جائے بلکہ انہوں نے فلم دیکھنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ لیکن 1975ء کی یہ فلم اپنی نوعیت کی ایسی فلم ہے جسے دیکھنا ضروری ہے۔ ہیرو جیک نکلسن قید بامشقت کی اذیتوں سے بچنے کے لیے ذہنی مریض کا روپ دھار لیتا ہے جس پر اسے پاگل خانے منتقل کر دیا جاتا ہے۔ جیک سکھ کا سانس لیتا ہے لیکن پاگلوں اور ان کا علاج کرنے والوں کے درمیان ایک عقلمند آدمی کس طرح پھنس جاتا ہے، یہ فلم کی کہانی ہے۔ یہ تاریخ کی محض دوسری فلم تھی جس نے پانچوں بڑے آسکر ایوارڈز جیتے یعنی بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین اداکار، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار اور بہترین سکرین پلے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)